روہڑی اور محراب پور کے قریب ریلوے ٹریک پر2 دھماکے ہوئے،جس سےپٹریوں کو نقصان پہنچااورٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیاگیا ہے۔
2 blast on railway track of Rohari and Mehrab Pur, tracks damage
روہڑی میں ٹریک بحال کرکے شالیمار ٹرین کو روانہ کردیاگیا، جبکہ محراب پور میں اپ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرینوں کو ڈائون ٹریک سے آہستہ آہستہ روانہ کیاجارہاہے۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر اپ ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس سے پٹری کو نقصا ن پہنچا۔ ادھر محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک کے نزدیک بھی ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سےدھماکا کیاگیا۔ دھماکےسے تھوڑی دیر پہلے پاکستان ایکسپریس راولپنڈی کےلئے روانہ ہوئی تھی۔