راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہیدجبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ جاری ہے ،جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تتاپانی اور جند روٹ سیکٹر پر پاک فوج اور بھارتی سکیورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایاآئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاک فضائیہ اور پاک نیوی الرٹ ہیں ۔دوسری طرف بھارت کے جھوٹے دعوؤں کا ایک اور پردہ بے نقاب ہوگیا،پاکستانی لڑاکا طیارے ایف سولہ کو گرانے کے جھوٹے دعوے پر بین الاقوامی کمپنیسامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے یہ دعوی کیا گیا تھاکہ اس نے پاکستان کے لڑاکا طیارے ایف سولہ کو گرایا ہے،جس کا انہوں نے عالمی سطح پر کو ئی بھی پاس کو ئی ثبوت پیش نہیں کیا، لڑاکا طیارے بنانے والی امریکن کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بھارت کے اس پروپیگنڈا کو بے نقاب کر تے ہو ئے جھوٹے دعوے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا، جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے بھارت کا اب پول پر پول کھلتا جا رہا ہے ،ایف سولہ بنانے والی امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔کمپنی نے بھارت بیان کو شرمناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دعوے سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے جو جنگی ہوا بازی کی دنیا میں اپنی کمال مہارت کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔