واشنگٹن: امریکہ میں 56 برس پرانے پاورپلانٹ کے 2 کولنگ ٹاورز کو دھماکوں سے زمیں بوس کردیا گیا۔ 1963 میں تعمیر کیے گئے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے ٹاورز کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجود تھی۔
امریکی ریاست میسا چوسٹس میں واقع پاور پلانٹ کے 500 فٹ بلند دونوں کولنگ ٹاورز کو گرانے کے لیے کئی کلو دھماکا خیز مواد کا سہارا لیا گیا جسے ٹاورز کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔ 1963 میں تعمیر کیے گئے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے ٹاورزکو زمیں بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجود تھی۔