counter easy hit

تھر میں غذائیت کی کمی اوربیماری میں مبتلا مزید 2بچے دم توڑ گئے

2 died of nutritional

2 died of nutritional

تھرپارکر……تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں مزید ایک بچہ انتقال کرگیا ۔ آج جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی اور سال کے 49 دنوں میں 154 بچےغذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔
تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی سول اسپتال مٹھی تین بچے انتقال کرگئے،جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک سات دن کا بچہ ، ایک سال کی بچی اور ایک 3 ماہ کا بچہ شامل ہے ،تمام اموات غذائیت کی کمی اور دیگرامراض کی وجہ سےہوئیں ۔
ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچے زیر علاج ہیں