بغداد میں ایرانی کرد پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب2 دھماکے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں میں 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس و ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
ادھر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔