اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے منی لانڈرنگ کیلیے خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کا تقدس پامال کیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے، جعلی اکاوٴنٹس اور منی لانڈرنگ کے لیے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا، انہیں چاہیے کہ احتساب کے عمل کا نہیں بلکہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں، جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔