کوئٹہ ……کوئٹہ میں گزشتہ روز 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد ایف سی اورپولیس کا سرچ آپریشن کیا ،اس دوران 25سےزائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کےدوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق آپریشن شالدرا، بلوچی اسٹریٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، ایف سی اور اور پولیس نے سرچ آپریشن 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد کیا۔گزشتہ روز ملتانی محلہ میں موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔