counter easy hit

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 2 افراد کا قتل

راولپنڈی کے علاقے فضل ٹاؤن میںغیرت کے نام پر 2 افراد کاخون ہوگیا، سنگدل باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کائنات اور ایک محلے دار رمضان کو قتل کردیا۔

مقتول رمضان کی والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکی پیچھے پڑی تھی میری اس سے شادی کراؤ،جس پر میں نے اسے کہاکہ اس کی شادی ہو چکی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کے درمیان تعلق تھا، جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں تنازعہ چل رہا تھا۔

مقتول رمضان کے بھائی کا کہنا ہے رمضان کی 6 ماہ قبل پسند کی شادی ہوئی تھی، مقتولین کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا۔

مقتولہ کائنات کے گھر والوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا، جبکہ پولیس نے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website