کراچی: کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے فیول ٹینک کی چھت زوردار دھماکے سے اڑگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں فیول ٹینک کی چھت زورداردھماکے سے اڑگئی، واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر4 افراد موجود تھے، حادثے کی زد میں آکر2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ آگ کی شدت کے باعث فیول ٹینک کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابو پانے کے لیے کے پی ٹی حکام نے مزید مدد طلب کرلی ہے، آگ بجھانے کے لئےکیمیکل فوم کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جب کہ 8 فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔