اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رُکن صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی گئی ہے ، قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے مطابق 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے والی کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ گھر میں دو نوکریاں پانچ سال کے لیے بیروزگاروں کو دی جائیں گی ۔
قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رُکن صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی گئی ہے ، قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے مطابق 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے والی کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ گھر میں دو نوکریاں پانچ سال کے لیے بیروزگاروں کو دی جائیں گی، اگر یہ کام کر دیا جاتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جو وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ بے روزگاروں کے لیے نوکریاں پیدا کریں گے ، وہ پورا ہوجائے گا ۔