پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے
قصور: (یس اُردو) پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کو نشاندہی کیلئے لے جا رہے تھے کہ ان کے چار ساتھیوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ساتھیوں کو چھوڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی فلک شیر اور عباس بھٹو کے نام سے شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔