counter easy hit

بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

 2 Rs 50 per unit likely reduction in power tariff


2 Rs 50 per unit likely reduction in power tariff

اسلام آباد: (یس نیوز)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نرخوں میں 2 روپے 50 روپے کمی کے لئے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کے لئے نیپرا کو درخواست بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگست کے لئے فی یونٹ کی اوسط قیمت 6 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی تھی جب کہ اگست کے دوران پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ رہی لہذا اگست کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 12 روپے 59 پیسے جب کہ فرنس آئل سے 7 روپے 79 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 40 پیسے، نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت 1 روپیہ 15 پیسے اور ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کے نرخ 10 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست کی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی جب کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ سماعت کے بعد ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website