راولپنڈی: پنڈ ملہی روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران رینجرز سے مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
2 suspected militants killed in encounter with Rangers in Rawalpindi
تھانہ صدر واہ کے علاقے پنڈ ملہی روڈ پر رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر کی تلاشی لینا چاہی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ واقعہ کے بعد رینجرز کی اضافی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت صفت اللہ اور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ پولیس نے گھر کا محاصرہ کر کے تلاشی شروع کردی ہے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق پشاور اور چارسدہ سے ہے۔