ایک جانب ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے دعوے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 2 منصوبے ٹھپ کر دئیے گئے۔ محکمہ توانائی نے اربوں کے فنڈز لینے سے انکار کر دیا تو فنڈز تونسہ ہائیڈرو پراجیکٹ پر منتقل کر دئیے گئے۔
لاہور: (یس اُردو) پنجاب میں کوئلے سے پید اہونیوالے دو پراجیکٹ ٹھپ ۔ دستاویزات دنیا نیوز سامنے لے آیا 2 اہم پراجیکٹس رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کئے گئے۔ 110 میگاواٹ کا پلانٹ لاہور، 110 میگا واٹ کا پلانٹ فیصل آباد میں لیکن محکمہ انرجی کو پھر علم ہوا یہ دو پراجیکٹس ہم چلا نہیں سکتے۔ محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی کو لکھا گیا کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے 220 میگاواٹ کے 2 پلانٹ کے لئے اربوں کے فنڈز درکار ہی نہیں۔ محکمہ کے کہنے پر اربوں کے فنڈز تونسہ ہائیڈرو پراجیکٹ پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ پنجاب میں انرجی بحران کے خاتمے کے لئے دعوے ایک طرف دوسری طرف ہے منصوبہ بندی کا بھی فقدان۔