counter easy hit

شرطیں لگانےپرآسٹریلوی خاتون کرکٹر پر2سال کی پابندی

2-year ban on female

2-year ban on female

سڈنی……آسٹریلیا کی ایک اور خاتون کرکٹر پر شرطیں لگانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹین ایجر پایپا کلیری پر دو برس کی پابندی لگا دی ہے ۔
انیس سالہ پیپا کلیری ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ سکاچرز کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ پائپا کلیری پر شرطیں لگانے کا الزام تھا جو انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران لگائیں ۔تحقیقات کے دوران پائپا کلیری نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شرطیں لگائی ہیں جس کی بنیاد پر پیپا کلیری پر دو برس کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ تک کسی بھی سطح پر کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی جبکہ 18 ماہ کی پابندی معطل رہے گی اگر اس دوران انہوں نے انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تو یہ پابندی لاگو ہو جائے گی ۔ اس سے قبل ایک اور خاتون کرکٹر انجیلا ریکس بھی اسی طرح کے الزامات کی بنیاد پر معطل ہو چکی ہیں ۔