لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کے مطابق پنجاب ایگزامینشن کمشن کے تحت جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان 2016کے پیپرز کی ری چیکنگ کی آخری تاریخ 20اپریل مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی امیدوار اپنے پیپرز کی ری چیکنگ کرانا چاہے تو متعلقہ کلسٹر سنٹر یا پنجاب ایگزامینشن کمشن کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کرسکتا ہے ۔ ایک مضمون کے پیپر کی ری چیکنگ کی فیس مبلغ 50/-روپے ہے جو بنک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 00-62CD-003133-000-0 اکاؤنٹ ٹائیٹل CEO PEC (MISC)میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ایک سے زیادہ پیپرز کی ری چیکنگ کے لئے الگ الگ فارم جمع کرانا ہوگا جبکہ درخواست فارم کے ساتھ بنک چالان کی اصل کاپی اور رزلٹ کارڈ کی کاپی لف کرنا لازمی ہے۔