اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک شخص نے 20سال قبل 1997میں اپنی کار کی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی اور اب پولیس حکام نے اس شخص کی گاڑی کو ڈھونڈ نکالا ہے اور اسے مالک کے حوالے کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی کا مالک آج سے 20برس قبل اپنی گاڑی پارک کر کے بھول گیا تھا کہ اس نے گاڑی کہاں پارک کی ہے ، جب واپسی پر اسے اپنی گاڑی نہیں ملی تو اس نے پولیس میں اس کی چوری کی رپورٹ درج کرا دی تھی۔ پولیس کو یہ گاڑی ایک مفقود الحال صنعتی عمارت سے ملی ہے جسے منہدمکیا جانا تھا مگر یہ گاڑی اس عمارت میں موجود تھی جس کی وجہ سے صنعتی عمارت کے انہدام میں رکاوٹ آگئی تھی جسے دور کرنے کیلئے پولیس سے مدد طلب کی گئی۔ پولیس نے جب اس گاڑی کے مالک کے بارے میں تحقیقات شروع کیں تو اسے معلوم ہوا ہے کہ اس گاڑی کو لاپتہ ہوئے 20برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔ پولیس کی اطلاع پر گاڑی کا مالکاپنی بیٹی کے ساتھ اپنی پرانی گاڑی کو دوبارہ حاصل کرنے آیا، جس کی عمر اب 76 سال ہے، ۔ بدقسمتی سے اب یہ کار خراب ہو چکی ہے، اس لیے اسے کباڑ میں فروخت کیا جائے گا۔