شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ضلع بھر کے 12 رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی نرخوں پر فراہم کئے جانے والے سستے آٹے کے 10کلو والے 20,000تھیلے گذشتہ روز تک فروخت کئے گئے ۔ حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت عوام کو سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی کا عمل جاری ہے خریداری کرنے والوں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ۔رمضان بازار کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی 310 روپے کے حساب سے 10کلو والے تھیلے دستیاب ہیں ۔ آٹے کے معیار اور قیمت کا باقاعدہ خیال رکھتے ہوئے ڈی سی او ارقم طارق کے خصوصی ہدائیت پرڈسٹرک فوڈ کنٹرولراور ان کے عملے کے جانب آٹے کی چیکنگ ،سیمپلنگ اور مانیٹرنگ روزانہ کی بنیا د پر جاری ہے ضلع شیخوپورہ میں آٹے کے کوالٹی یاوزن کے اعتبار سے ابھی تک کوئی شکائیت درج نہیں کروائی گئی ۔ڈی سی او ارقم طارق نے ہدائیت جاری کی ہیں عوام کو سستی اور معیاری اشیا ء کی فراہمی کو مکمل ترجیح دی جائے اورغیر معیاری اشیاء کو فروخت اور کسی بھی طرح کے خلاف ورزی کرنے واوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔