لاہور (یس ڈیسک) سال 2014 کے دوران لاہور پولیس نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 18 دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔
ان دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش جو انکشافات کیے اس کی رو سے ملک کی 25 اہم شخصیات ان کا ٹارگٹ تھیں جن میں ججز، وکلا، ڈاکٹرز، سینئر صحافی، سیاستدان اور اعلیٰ افسر ان ان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔
لاہور پولیس نے سال 2014 کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 47845 اشتہاریوں، ڈاکوؤں، راہزنوں، منشیات فروشوں، جواریوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے 74 کروڑ 44 لاکھ 86 ہزار 655 روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔