counter easy hit

سال 2016 : دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات

سال 2016کے اہم واقعات
دوہزار سولہ دنیا بھر میں غم اور خوشیاں بانٹ کر رخصت ہورہا ہے۔ گزرتے ہوئے سال میں عالمی منظرنامے پراور سیاسی میدان میں مختلف تبدیلیاں اور واقعات رونما ہوئے۔

2016: major events worldwide

2016: major events worldwide

نئے سال کی گھنٹی بجتے ہی یکم جنوری کودبئی کی مشہور بلندوبالا عمارت کو آگ لگ گئی۔سعودی عرب نے 3جنوری کو شیعہ عالم نمرالنمر کی پھانسی کے بعد ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے،عالمی ادارہ صحت نے 28جنوری کو زیکا وائرس کے حملے سے خبردار کیا۔

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں 22مارچ کو یکے بعد دیگرے 3بم دھماکوں میں 32افراد مارے گئے، داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ بوسنیا کے سابق سرب رہنما راڈون کرادزوچ کے خلاف جنگی جرائم ثابت ہونے پر 24 مارچ کو 40سال قیدکی سزا سنائی گئی۔

جرمن اخبار نے تحقیقی صحافیوں کی تنظیم آئی سی آئی جے کی مدد سے 3اپریل کو پاناما میں آف شور کمپنیاں ر جسٹر کرنے اور خفیہ بینک اکاؤنٹس کھولنے والی فرم موزیک فونیسکا کے ڈیٹا پر مبنی تفصیلات شائع کیں ، ان میں دنیا بھر کے معروف افراد کے نام شامل تھے۔ آئس لینڈ کے وزیراعظم سگمنڈ ڈیوڈ نے پاناما پیپرز میں نام آنے پر 5اپریل کو استعفا دیدیا۔

8مئی کو پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے۔ افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور 21مئی کو امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ جوکاکس کو ان کے حلقے یارک شائر میں 16 جون کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ 23جون کو برطانیہ میں یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ریفرنڈم کامیاب رہا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بریگزٹ ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد 24جون کو استعفا دے دیا۔

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں 5 سے 21اگست تک اولمپک کے مقابلے سجائے گئے ۔

اٹلی میں 24اگست کو 6.2شدت کا زلزلہ آیا جس سے 268افراد ہلاک اور 400زخمی ہوئے۔ برازیل کی سینیٹ نے 31اگست کو صدر ڈلما روسیف کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، نائب صدر نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لی۔

شمالی کوریا نے 9ستمبر کو پانچواں جوہری تجربہ کیا، عالمی رہنمائوں نے اس کی مذمت کی۔ روس میں 18ستمبر کو الیکشن میں صدر پوٹن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے 54فیصد پارلیمانی نشستیں حاصل کیں۔

ری پبلیکن کے ڈونلڈ ٹرمپ 8 نومبر کےصدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹس کی ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر امریکا کے نئے صدر منتخب ہو ئے۔کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو 25نومبر کو چل بسے۔

روسی سفیر کو 19دسمبر کو انقرہ میں قتل کر دیا گیا۔برلن میں 19دسمبر کو کرسمس بازار میں تیز رفتار ٹرک کے حملے میں 12 افراد کو قتل کردیا گیا، پچاس کے قریب زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 23دسمبر کو فلسطینی علاقے میں اسرائیلی آباد کاری کی مذمت پر مبنی قرارداد منظور کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website