counter easy hit

2016 دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا، جنرل راحیل شریف

2016 of the fight against terrorism, Sharif

2016 of the fight against terrorism, Sharif

راولپنڈی……..آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشتگردی، جرائم اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تلار اور تربت کے دورے کے بعد گوادر پہنچے ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ 2016 دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ثابت ہوگا۔انشااللہ قوم کی حمایت سے دہشتگردی، جرائم اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑیں گے، پوری قوم کے تعاون سے انصاف اور امن کی راہ ہموار کی جائے گی۔