counter easy hit

بلاگر سلمان حیدر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ایف آئی اے

بلاگر سلمان حیدر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ بلاگر سلمان حیدر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان حیدر کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے ، درخواست احتشام نامی شخص نے گزشتہ روز دائر کی […]

لاڑکانہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

لاڑکانہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں بنگل ڈیرو بائی پاس کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں سیشن کورٹ سے قتل کے مقدمہ کی سماعت کے بعد واپس جانے والے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں فیض محمد،سچل اور محمد بخش لولائی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے […]

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی برقرار

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی برقرار

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے بعد سردی کی لہربرقرار ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند چھائی رہی،شمالی بلوچستان اور سندھ میں بھی موسم سرد اورخشک ہے ۔ گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈویژن اورآزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ تو تھم گیا مگر سردی نے […]

ہلنے جلنے سے مکمل معذور افراد کیلئے آلہ تیار

ہلنے جلنے سے مکمل معذور افراد کیلئے آلہ تیار

سائنسدانوں نے ہلنے جلنے سے مکمل معذور افراد کے لیے ایسا آلہ تیار کرلیا ہےجس کی مدد سے وہ سوالوں کا ہاں یا ناں میں جواب دے سکیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں کی تحقیق ایسے مریضوں اور ان کے گھر والوں کے لیے خوشی لائی ہے،جو لاکڈ ان سنڈروم […]

نیو جرسی: حملہ آور نے چرچ میں بشپ کو مکا مار دیا

نیو جرسی: حملہ آور نے چرچ میں بشپ کو مکا مار دیا

امریکی ریاست نیوجرسی میں دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں موجود شخص نے بشپ کو مکا دے مارا جس کے نتیجے میں پادری زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔ سیکورٹی حکام نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلس ای میلر نامی شخص نے دعائیہ تقریب کے دوران بشپ مینوئل کروزکے چہرے پرمکا […]

مانچسٹر اور گلاسگو میں امریکی صدر کیخلاف مارچ

مانچسٹر اور گلاسگو میں امریکی صدر کیخلاف مارچ

ٹرمپ آرڈر کے خلاف امریکا ہی نہیں برطانیہ میں بھی عوام سڑکوں پرآگئے۔ مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں افرادنےامریکی صدر کے خلاف مارچ کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن ارکان ٹرمپ اقدام کے خلاف پھٹ پڑے۔ ٹرمپ آرڈر کے خلاف برطانوی عوام بھی گھروں سے نکل آئے اور رات گئے مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں […]

صحافیوں کے سوالات، ترجمان وائٹ ہاؤس الجھ پڑے

صحافیوں کے سوالات، ترجمان وائٹ ہاؤس الجھ پڑے

نئی امیگریشن پالیسی اور اٹارنی جنرل کو ہٹانے پر صحافیوں کے پے در پے سوالات پروائٹ ہاؤس کے ترجمان الجھ پڑے اور پالیسی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دے دیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران جب رپورٹرز نے صورتحال سے متعلق سوالات کیے توترجمان وائٹ ہاؤس چراغ […]

صدر ٹرمپ کی جرمنی، جاپان اور چین پر پھر تنقید

صدر ٹرمپ کی جرمنی، جاپان اور چین پر پھر تنقید

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی، جاپان اور چین پر ایک بارپھر تنقید کی ہے ۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جرمنی، جاپان اور چین نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ جاپان، جرمنی اور چین کرنسی مارکیٹ میں گڑبڑ کر رہے ہیں۔ واضح […]

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا۔منافع کی شرح 4 مہینوں کے بعد پہلی مرتبہ بڑھائی گئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 18 بیسس پوائنٹس سے 6اعشاریہ54 فیصد ،اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 6 فیصد جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 7 اعشاریہ44 […]

کراچی: نقب زنی میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: نقب زنی میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں مقابلے کے بعد نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق تالا توڑ گروپ سے ہے۔ صدر کے علاقے تبت سینٹر کے قریب ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو پولیس نے زخمی حالت […]

فرانس کا مسلم ممالک پر امریکی پابندیوں کی منسوخی پر زور

فرانس کا مسلم ممالک پر امریکی پابندیوں کی منسوخی پر زور

فرانسیسی وزیر خارجہ نے تارکین وطن اور ایران سمیت سات مسلم ممالک کے شہریوں سے متعلق ا مریکی پابندی کو خطرناک قرار دے دیتے ہوئے پابندیاں منسوخ کرنے پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسن روحانی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات […]

امریکا: پالیسی مخالف محکمہ خارجہ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

امریکا: پالیسی مخالف محکمہ خارجہ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی سے ناراض امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔وائٹ ہائوس ترجمان شون اسپائسرنے اختلافی دستاویزات ملنےکی تصدیق کی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ویزا […]

گوجرانوالہ: لڑکے، لڑکی نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی

گوجرانوالہ: لڑکے، لڑکی نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی

گوجرانوالہ میں مجاہدپورہ کےقریب لڑکےاورلڑکی نےٹرین کےنیچےآکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،لڑکی کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لڑکے کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔ راولپنڈی سے لاہور جانے والی خیبر میل گوجرانوالہ کے علاقے مجاہد پورہ کے قریب گزررہی تھی کہ لڑکے اور لڑکی نے اچانک ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی جس […]

وہاب ریاض والد کے انتقال پر غم سے نڈھال

وہاب ریاض والد کے انتقال پر غم سے نڈھال

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر وہاب ریاض دوحاسےواپس لاہور پہنچ گئے ، وہاب ریاض کے والد شیخ اسکندر گزشتہ روز دوحا میں انتقال کرگئے تھے، شیخ اسکندر کی نماز جنازہ آج دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ وہاب ریاض کےوالدشیخ اسکندر جگر کےعارضے میں مبتلا تھے اور دوحا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھےجہاں […]

خیبرپختونخوا سے سی پیک کے اضافی روٹس کی تفصیلات طلب

خیبرپختونخوا سے سی پیک کے اضافی روٹس کی تفصیلات طلب

وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت سےسی پیک کے اضافی روٹس اور سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے اضافی روٹس اور سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔ سی پیک کا اضافی روٹ گلگت، […]

فلم ’رئیس‘ کی کامیابی، شاہ رخ خان کی گولڈن ٹیمپل آمد

فلم ’رئیس‘ کی کامیابی، شاہ رخ خان کی گولڈن ٹیمپل آمد

بالی ووڈ کے کنگ خان فلم ’رئیس‘ کی کامیابی کے بعد ننھے بیٹے ابرام کے ساتھ گولڈ ن ٹیمپل پہنچ گئے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’رئیس‘ کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ امرتسرمیں گولڈن […]

امریکا میں سالانہ ماہی گیری کا میلہ اپنے عروج پر

امریکا میں سالانہ ماہی گیری کا میلہ اپنے عروج پر

امریکی ریاست منیسوٹاکی گل جھیل پر موسمِ سرما کے 27ویں سالانہ ماہی گیرکے میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جھیل پر جمی برف کی موٹی تہہ میں 20 ہزارسے زائد سوراخ کرنے کے بعد اس پر ہزاروں افراد نے بیک وقت مچھلیاں پکڑتے ہیں اور برفیلے موسم سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ امدادی […]

ترکی میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

ترکی میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

ترکی کے تاریخی مقام پرہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں رنگین غباروں نے آسمان پر ایسا نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔ برف کی سفید چادر اوڑھے دلکش وادی کیپاڈوسیا میں منعقدہ اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہرافراد شریک ہوئے اور قدرتی حسن سے […]

قوم دھرنا گروپ کا آئندہ بھی احتساب کرے گی، شہباز شریف

قوم دھرنا گروپ کا آئندہ بھی احتساب کرے گی، شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نےووٹ کی طاقت سے دھرنا گروپ اور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا پہلے بھی احتساب کیااور آئندہ بھی کرے گی، جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ […]

فرانس میں سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے فرانسیسی مرد و خواتین کی قومی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

فرانس میں سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے فرانسیسی مرد و خواتین کی قومی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان فرانس میں کرکٹ کی ترقی و ترویج کیلئے اپنی مدد جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے فرانس کی مرد و خواتین کی قومی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں آج پیرس میں دیئے گئے عشائیہ کے دوران کیا۔ عشائیہ کا انعقاد سفارت خانہ پاکستان […]

روبوٹس مزیدار کافی بھی بنانے لگے

روبوٹس مزیدار کافی بھی بنانے لگے

اب روبوٹس مزیدار کافی بھی تیار کرنے لگے ہیں، سان فرانسسکو میں روبوٹ نے’ بیرسٹا ‘کی ذمہ داری سنبھال لی۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔ […]

لاہور کے کئی علاقوں میں گیس ندارد

لاہور کے کئی علاقوں میں گیس ندارد

لاہور میں سردی کی شدت میں توکمی آگئی ہے لیکن کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔صارفین گیس سلنڈر، لکڑیاں اور تیل کے چولہے استعمال کرکےدووقت کاکھانا تیارکرنےپر مجبور ہیں۔پریشان حال شہریوں کا کہناہے کہ گھر کا آدھا بجٹ سلنڈر اور لکڑیوں پراُٹھ جاتا ہے۔ گڑھی شاہو، دھرم پورہ ، مغلپورہ،اچھرہ، شادمان، […]

خیبر پختونخوا کیلئے عالمی بینک کا قرضہ التواء کا شکار

خیبر پختونخوا کیلئے عالمی بینک کا قرضہ التواء کا شکار

عالمی بینک خیبرپختونخوا حکومت کے بعض محکموں سے مطمئن نہیں جس کے باعث صوبے کیلئےبینک کا قرضہ التواء کا شکار ہوگیا ہے ۔ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کل پشاور میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ قرضے کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں ۔سرکاری […]

جسٹس عظمت کی علالت: پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

جسٹس عظمت کی علالت: پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کے باعث سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ جسٹس آصف کھوسہ نے دوران سماعت بتایا کہ بنچ کےرکن جسٹس عظمت سعید کو گزشتہ روز طبیعت ناسازہونے پر اسپتال لے جایاگیا تھا،جسٹس عظمت سعید کی شریان میں رکاوٹ تھی جسے دور کردیا گیا […]