counter easy hit

پاکستان کے دشمن خبردار رہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

پاکستان کے دشمن خبردار رہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے دشمن کو بھی خبردار کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کی کامیاب پریڈ پر قوم کومبارک باد دی اور اس موقع پر کیے گئے […]

کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی جی میٹ

کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی جی میٹ

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں۔ عالمی یوم موسمیات کے سلسلے میں محکمہ موسمیات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں، ایک […]

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء کا افتتاح

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء کا افتتاح

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِشہداء کا افتتاح کردیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ کارناموں کی قابل فخرتاریخ کی حامل فوج ہے اور اپنےشہداء اور […]

لاہور: واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

لاہور: واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

یوم پاکستان کے موقع پر آج لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور کے قریب حسینی بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں حاضرین کا جذبہ حب الوطنی عروج پرتھا، ہزاروں شہری پاک افواج کے مختلف دستوں اور بینڈز کی […]

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھارتی حکمرانوں کو چیلنج کرتے ہوئے ایک بار پھر سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کرڈالااور ملی نغمے گا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ سری نگر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا اہتمام دختران ملت مقبوضہ […]

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹرز ہی پکڑوانے لگے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹرز ہی پکڑوانے لگے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مخبروں کا کردار اہم ہوتا جارہا ہے۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ مخبری میں کرکٹرز ہی ساتھی کرکٹرز کو پکڑوا رہے ہیں اور ان کے گرد انہی کی مدد سے شکنجہ کسا جارہا ہے۔ پورٹ قاسم کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے آل رائونڈر کامران یونس کو بھی معطلی کا […]

پی سی بی نے 4 کرکٹرز کے 8 اسمارٹ فونز تحویل میں لے لیے

پی سی بی نے 4 کرکٹرز کے 8 اسمارٹ فونز تحویل میں لے لیے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ نے چار کرکٹرز کے آٹھ مہنگے اسمارٹ فون اپنی تحویل میں لئے ہیں۔ ان موبائل فون کی فرانزک ٹیسٹنگ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے گذشتہ ماہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کو خط تحریر کیا تھا۔ […]

چنیوٹ: ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق

چنیوٹ: ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق

چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے […]

عالمی رہنماوں کی برطانوی پارلیمنٹ حملہ پر شدید مذمت

عالمی رہنماوں کی برطانوی پارلیمنٹ حملہ پر شدید مذمت

عالمی رہنماوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہردہشت گرد حملے اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ امریکا نے برطانیہ کو ہر ممکن امداد کی پیش کش کردی ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نےکہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس مشکل وقت میں برطانیہ کے ساتھ […]

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں بچوں کے کرکٹ کھیلنے پرہونے والے جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد جان سے گئے، جبکہ 2 بچوں اور پولیس افسر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے نور آباد میں بچوں کی کرکٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بڑے شامل ہوئے، تو ملزم سعید نے اپنے […]

تھائی لینڈ: قسمت کے سکے کھانیوالا کچھوا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

تھائی لینڈ: قسمت کے سکے کھانیوالا کچھوا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

تھائی لینڈ میں قسمت کے سکے کھانے والے کچھوے نے اپنی ہی قسمت خراب کرلی۔ ‘پگی بیک’ نامی کچھوے کی کچھ دن قبل کامیاب سرجری کی گئی تھی، جس میں کچھوے کے پیٹ میں موجود 915سکے نکالے گئے تھے ۔؎ سرجری کے باوجودبلڈ پوائزننگ کے وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق […]

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3افغان باشندوں سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔کارروائیاں مومن آباد،جوہرآباد اور شاہ لطیف ٹاون میں کی گئیں تھیں۔ اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر2 افغان باشندے راز محمد اور محمد نسیم کو گرفتار کرلیا […]

لندن حملہ: مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات

لندن حملہ: مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات

لندن حملے کے مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت کر لی گئی، جس کا نام پہلے ٹریور بروکس تھا ، بعد میں اس شخص نے مسلمان ہوکر اپنا نام عزادین رکھ لیا تھا۔ ابو عزادین […]

گڈانی میں آئل ریفائنری قائم کریں گے، شاہد خاقان

گڈانی میں آئل ریفائنری قائم کریں گے، شاہد خاقان

وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ گڈانی میں جلد ہی قائم ہونے والی آئل ریفائنری ڈھائی لاکھ بیرل گیلن یومیہ آئل صاف کرے گی،ریفائنری سے مقامی افراد کو روزگار ملےگا۔ وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےلسبیلہ کے علاقے گڈانی میں آئل ریفائنری کے لئے مجوزہ سائیٹ کا […]

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ نے یوم پاکستان کے موقع پرفلائی پاسٹ کیا جس میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر سی ویو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان ایئرفورس کے پیرا گلائیڈرز نے پیشہ وارانہ مہارت کامظاہرہ کیا۔ مارچ پاسٹ میں4،4جنگی […]

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

سری نگر /  اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤںکو نئی دہلی جانے اور بھارتی دارلحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روکنے کیلیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماؤں کو 23 مارچ […]

آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے ختم نہیں کیاجاسکتا، پاکستانی ہائی کمشنر

آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے ختم نہیں کیاجاسکتا، پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دلی: پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کووقتی طورپردبایا تو جاسکتا ہے لیکن دائمی طور پر ختم نہیں کیاجاسکتا اس لیے ہمیں یقین ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ یوم پاکستان  کے موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی […]

بھارت میں کسانوں کا خودکشی کرنیوالے کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج

بھارت میں کسانوں کا خودکشی کرنیوالے کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج

دہلی: ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے مراعات نہ ملنے کی پاداش میں خود کشی کرنے والے کاشتکاروں کی کھوپڑیاں اٹھاکر احتجاج کررکھا ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام، ترقی اور دفاعی بجٹ میں آئے روز اضافہ کرنے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں کا بھانڈا تو آئے روز بھارتی فورسز سے تعلق رکھنے والے […]

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی

ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا تاہم گرین شرٹس نے سیریز 22 ایک سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد قومی […]

جنوبی کوریا میں 3 سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

جنوبی کوریا میں 3 سال قبل ڈوبنے والے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

سیوول: جنوبی کوریا کے جزیرے جندو کے قریب غرق ہوجانے والے بحری جہاز سیوول کو 3 برس کے بعد پانی سے نکال لیاگيا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جزیرے جندو کے قریب 3 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کے ملبے کو نکال لیا گیا ہے۔   6825 ٹن وزنی سیوول بحری جہاز 16 […]

چینی صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر مبارک باد

چینی صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر مبارک باد

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے مختلف چیلنجز کا بھر پور مقابلہ کیا، ترقی کےلیے پاکستان میں کی جانے والی کوششوں پرخوشی ہے ۔ چینی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے پاکستانی قیادت کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی گئی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام […]

لندن: پارلیمنٹ حملے میں ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 40 زخمی

لندن: پارلیمنٹ حملے میں ہلاکتیں 5 ہوگئیں، 40 زخمی

لندن ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بنا ،جس سے یورپ اور امریکا میں بھی دہشت کی فضا پھیل گئی ہے۔ہولناک واقعہ دوپہر کو پیش آیا جب گاڑی سوار نے انتہائی مصروف ویسٹ منسٹر بریج پر لوگوں کوفٹ پاتھ پر روند ڈالا۔ حملہ آور کی گاڑی بگ بین کے نیچے لگے جنگلے سے جاٹکرائی۔ لوگ […]

نئی فکشن فلم ‘گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم 2‘ کے نئے کلپس جاری

نئی فکشن فلم ‘گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم 2‘ کے نئے کلپس جاری

مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ‘’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ ‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ برطانوی ناول نگار ڈین ایبنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز […]

جنوبی وزیرستان دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول ڈیوائس کا دھماکا ہوا، جس سے2 اہلکا رشہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویزذرائع کےمطابق وانا میں پاک افغان سرحد کے قریب انگور اڈہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ روڈ کنارے نصب بم پھٹنےسے 2 اہلکار شہید اور3زخمی ہوگئے۔ […]