counter easy hit

صدر اور وزیراعظم کا ترک قیادت کیلئے مبارکباد کا پیغام

صدر اور وزیراعظم کا ترک قیادت کیلئے مبارکباد کا پیغام

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے ریفرنڈم میں کامیابی پر ترک قیادت کوایک پیغام میں مبارک باد دی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نےکہا ہے کہ ترک حکومت اور عوام کو ریفرنڈم کے نتائج پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ریفرنڈم میں شرکت عوام کی […]

حکومتی یقین دہانی، سینیٹ اجلاس آج رضا ربانی کی زیر صدارت ہو گا

حکومتی یقین دہانی، سینیٹ اجلاس آج رضا ربانی کی زیر صدارت ہو گا

حکومت کی چیئرمین سینیٹ کو وفاقی وزرا کی ایوان بالا میں حاضری یقینی بنانے اور سوالوں کا بروقت صحیح جواب دینے کی ٹھوس یقین دہانی کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا، میاں رضا ربانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں وزیر اعظم تحریری […]

ہالی ووڈ فلم ’دی فیٹ آف دی فیورس‘ کا باکس آفس پر راج

ہالی ووڈ فلم ’دی فیٹ آف دی فیورس‘ کا باکس آفس پر راج

ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھری ہالی ووڈفلم ’دی فیٹ آف دی فیورس‘ باکس آفس پر چھا گئی، ساڑھے 10 ارب روپے کما کر نیا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ قائم کردیا۔’دی باس بے بی‘ دوسرے اور’ بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم’فیٹ آف دی فیوریس‘ کی کہانی کے مطابق ایک پراسرار خاتون […]

امریکا: سیاہ فام سے ناروا سلوک، پولیس اہلکار بری

امریکا: سیاہ فام سے ناروا سلوک، پولیس اہلکار بری

جارجیا میں سیاہ فام نوجوان کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو الزامات سے بری کر دیا، ان اہلکاروں کے خلاف 90 سے زائد شکایات کے کیسز تھے ۔ امریکی ریاست جارجیا میں 2 روز قبل کارسوار سیاہ فام نوجوان کے ساتھ 2 پولیس اہلکاروں نے ناروا سلوک کیا تھا جس کی ویڈیو […]

خیرپور: آگ لگنے سے 25 جھونپڑیاں خاکستر، متعدد مویشی ہلاک

خیرپور: آگ لگنے سے 25 جھونپڑیاں خاکستر، متعدد مویشی ہلاک

خیرپور کی باگڑی بستی آگ لگنے سے 25 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں، متعدد مویشی بھی جل کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خیرپور میں کھجور منڈی کے قریب باگڑی بستی میں ایک جھونپڑی پر 11 ہزار وولٹ کا بجلی کا تار گر گیا۔ جس سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی […]

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز […]

مقبوضہ کشمیر ضمنی انتخابات، بی جے پی اتحاد کو شکست

مقبوضہ کشمیر ضمنی انتخابات، بی جے پی اتحاد کو شکست

مقبوضہ کشمیرمیں حکمراں جماعت کو شکست جبکہ فاروق عبداللہ ایک بار پھر کامیاب ہوگئے۔ سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ تیسری بار سری نگر کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ ووٹنگ ٹرن آئوٹ 5 فیصد سے بھی کم رہا 1 اعشاریہ 4 فیصد ووٹرز نے تمام امیدواروں کو مسترد کرنے کا آپشن استعمال کیا ۔ دوسری […]

ترکی: اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے ریفرنڈم کا نتیجہ چیلنج کر دیا

ترکی: اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے ریفرنڈم کا نتیجہ چیلنج کر دیا

ترکی کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترکی کی اپوزیشن جماعت ری پبلک پیپلز پارٹی نے ریفرنڈم کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھادیئے۔اپوزیشن کا اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن نے آخری لمحات میں ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی۔ اپوزیشن کے مطابق دارالحکومت انقرہ، استنبول اورازمیر […]

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ممکنہ 15 رکنی ٹیم منتخب کر لی

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ممکنہ 15 رکنی ٹیم منتخب کر لی

اب یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف چار ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کارکردگی اکمل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں دلاسکے گی۔ سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ سابق ون ڈے کپتان اظہر علی کو انگلش کنڈیشنز میں اوپنر کی […]

آندرے رسل میوزک ویڈیو، دپیکا یا پریانکا کو کاسٹ کرینگے

آندرے رسل میوزک ویڈیو، دپیکا یا پریانکا کو کاسٹ کرینگے

کرکٹ اور فلم کا تعلق بہت پرانا ہے اور اب کرکٹرز کی جا نب سے گانے ریلیز ہونے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر ایمبروز کے بعد کیربیئن آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور اب دنیا کرکٹ کے عظیم کھلا ڑی سچن ٹنڈولکر بھی اپنا گانا ریلیز کر چکے ہیں۔ […]

کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

کراچی اور اندرون سندھ بھر میں آج سے سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔ کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلانے کے لیے 8 ہزار 999 سے زائد رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ 518 […]

سلویسٹر اسٹالون کا وارنر برادرز کیخلاف ہرجانہ کا مقدمہ

سلویسٹر اسٹالون کا وارنر برادرز کیخلاف ہرجانہ کا مقدمہ

ہالی و وڈ میں ایکشن فلموں کے معروف اداکار سیلویسٹرا سٹالون وارنر برادرزا سٹوڈیو کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔ سیلویسٹر اسٹالون کے مطابق وہ 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈیمولیشن مین کے منافع کے حصہ دار ہیں۔ ان کا کہنا ہے ‘ڈیمولیشن مین نے باکس آفس پر کم سے کم […]

تھرپارکر: غذائی قلت و بیماریاں، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر: غذائی قلت و بیماریاں، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

تھر پارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے ۔رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی جبکہ رواں سال کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک جا پہنچی ۔ ذرائع کے مطابق مٹھی اسپتال میں جان محمد کا نومولود بچہ اور نگرپارکر میں ہیموں کولہی کا بچہ دم […]

حج کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گی

حج کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گی

حج کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا جو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک کی مخصوص برانچوں پر وصول کی جائیں گی جب کہ زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، بینک […]

مشال کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال، ایف آئی آے درخواست کی منتظر

مشال کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال، ایف آئی آے درخواست کی منتظر

مشال خان کے سوشل میڈيا اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال کے لیے پولیس یا صوبائی حکومت نے ایف آئی اے سے درخواست نہیں کی۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ درخواست موصول ہونے پر وزارت داخلہ کی منظوری سے ایف آئی اے کی جانب سے ممکنہ مدد فراہم کی […]

امریکا پاک، بھارت کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتا ہے، ملیحہ لودھی

امریکا پاک، بھارت کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتا ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکتا ہے ۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک ورلڈ افیئرز کونسل کو انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بڑی سنگین […]

کراچی: تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے مائی کولاچی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوزوکی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔ گاڑی جب مائی کولاچی پہنچی تو تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی […]

کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے پر بھارتی فوج کیخلاف مقدمہ

کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھنے پر بھارتی فوج کیخلاف مقدمہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف ایک نوجوان کو جیپ کے بمپر پر باندھ کر مارچ کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ گزشتہ ہفتے بھارتی فوج کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے بمپر کے ساتھ باندھ کر مارچ کیا گیا تھا ، جس کی وڈیو انٹرنیٹ […]

نوشہرہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

نوشہرہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

نوشہرہ کےعلاقے اکبرپورہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے باپ، بھائی اور 2 بھتیجوں کوقتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو دشمنی پر پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر والوں سے مکان فروخت کرنے اور رقم کا مطالبہ […]