counter easy hit

کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ پولیس نے اورنگی ٹاؤن طور بنگش میں سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبورکرنے والا 30 سالہ سکندرجاں […]

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، درآمدات و برآمدات رک گئیں

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، درآمدات و برآمدات رک گئیں

کراچی میں گڈزٹر انسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ہڑتال کے باعث بندرگاہوں کے تمام ٹرمینل پردرآمدی،برآمدی کنٹینرزکی آمدوروفت معطل ہے۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہزاروں کنٹینرز کا برآمدی مال فیکٹریوں میں پڑا ہے اور گوداموں کی گنجائش پوری ہوگئی، مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ […]

حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس

حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس

حضرت لعل شہباز قلندر کا تین روزہ عرس آج سے سہون شریف میں شروع ہورہا ہے۔ اس سال مزار اور زائرین کی سیکورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 16 فروری 2017 سات بج کر ایک منٹ پر حضرت لا ل شہبازقلندر کے مزار پر دھماکا ہوااور پھر قیامت گزرگئی۔سانحہ سہون شریف کےبعد […]

وزیراعظم نواز شریف کی یانکی لیک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر آمد

وزیراعظم نواز شریف کی یانکی لیک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر آمد

وزیر اعظم میاں نواز شریف بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف یانکی لیک انٹرنیشنل کنونشن سینٹر پہنچ گئے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا ۔ کانفرنس کے دو سیشن ہوں […]

اسٹیون سیگال یوکرین کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

اسٹیون سیگال یوکرین کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

کیف: یوکرین نے امریکی اداکار، ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور مارشل آرٹ کے ماہر اسٹیون سیگال کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک آ مد پر پابندی عائد کردی۔ یوکرین انتظامیہ نے روس کی جانب سے امریکی اداکار کو شہریت دیے جانے کے بعد انھیں اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ […]

راکھی ساونت کیخلاف ایک اور وارنٹ جاری ہو گیا

راکھی ساونت کیخلاف ایک اور وارنٹ جاری ہو گیا

نئی دہلی: بھارت کی ایک عدالت نے رامائن کے مصنف والمیکی کے خلاف تبصرہ کرنے پر اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف ایک اور وارنٹ جاری کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وارنٹ لدھیانہ کی ایک عدالت نے گزشتہ روز جاری کیا۔ واضح رہے کہ مقامی وکیل نریندر ادتیہ نے راکھی ساونت کے خلاف والمیکی سماج […]

افغانستان، بم دھماکا، آپریشن، 2 طالبان رہنماؤں سمیت 65 جنگجو ہلاک

افغانستان، بم دھماکا، آپریشن، 2 طالبان رہنماؤں سمیت 65 جنگجو ہلاک

کابل:  افغانستان میں طالبان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے اور ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65شدت پسند ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے […]

وفاق کا بلوچستان میں سخت ترین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

وفاق کا بلوچستان میں سخت ترین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: وفاقی حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بیرونی ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے کالعدم گروپس کے خلاف سخت ترین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والے […]

وفاقی ترقیاتی بجٹ 10 کھرب روپے مختص کیے جانے کا امکان

وفاقی ترقیاتی بجٹ 10 کھرب روپے مختص کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تک مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال سی پیک میں شامل گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دیامیر بھاشا ڈیم، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے، حویلیاں ڈرائی پورٹ سمیت وزیر اعظم کے خصوصی پروگراموں کے تحت اہم منصوبے وفاقی ترقیاتی پروگرام میںشامل کیے […]

کرکٹر عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے

کرکٹر عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے

لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے۔ عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہے ’’میں آپ کو بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے بیٹا عطاء کیا ہے انھیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔ واضح رہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کی شادی اپریل 2014 میں […]

کلبھوشن کا معاملہ: عالمی عدالت میں سماعت آج ہو گی

کلبھوشن کا معاملہ: عالمی عدالت میں سماعت آج ہو گی

کراچی: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر مودی حکومت کی درخواست کی سماعت آج ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گی۔ وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف پیش کرنے کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے […]

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

خانیوال: کیکری اسٹاپ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کیکری اسٹاپ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے […]

نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود پی آئی اے کے جرمن سی ای او بیرون ملک روانہ

نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود پی آئی اے کے جرمن سی ای او بیرون ملک روانہ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جرمن قائمقام سی ای او برنڈ ہیلڈن برینڈ بیرون ملک چلے گئے، ان کی رخصت کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹران اجلاس میں دی گئی تھی جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل تھا تاہم وزرات داخلہ نے 4مئی کو لیٹرنمبر12/36/2017 جاری کرتے ہوئے انھیں ایک بار بیرون ملک جانے […]

شیشے کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

شیشے کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے شیشے کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں قانون سازی شروع کردی گئی۔ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون نے محکمہ صحت سے شیشے میں استعمال تمباکو کی فروخت اورپینے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاہم ذرائع نے بتایاکہ شیشے کے استعمال […]

عمران فاروق قتل، پاکستان نے تیسری بار برطانیہ سے شواہد مانگ لیے

عمران فاروق قتل، پاکستان نے تیسری بار برطانیہ سے شواہد مانگ لیے

اسلام آباد: ڈاکٹرعمران فاروق قتل کی مطلوبہ معلومات اورثبوت فراہم نہ کرنے پر وزارت داخلہ نے برطانیہ سے تیسری مرتبہ موقع کی شہادتیں مانگ لیں۔ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کی مطلوبہ معلومات اورثبوت فراہم نہ کرنے پر وزارت داخلہ نے الطاف حسین اور ان کے 3 ساتھیوں کے انٹرپول کے ذریعے ریڈوارنٹ جاری کروانے کے لیے برطانیہ […]

دہشت گردوں کو پاکستان میں نشانہ بنائیں گے، امریکا

دہشت گردوں کو پاکستان میں نشانہ بنائیں گے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پاکستان کے اندر اور ملحقہ علاقوں میں نشانہ بنائیں گے جبکہ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ القرآن کی قیادت کو منتشر کرنے اور مالی نظام میں خلل ڈالنے کیلیے نئی پابندی عائد کردی۔ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ القرآن (جے ڈی کیو) پر پابندی امریکا کی 12 […]

شاندار فتح پر الله کا شکر کرتا ہوں، مصباح الحق

شاندار فتح پر الله کا شکر کرتا ہوں، مصباح الحق

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ مصباح الحق کا شاندار کیریئر بھی اپنی اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ میچ میں جیت کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاندار فتح پر الله کا شکر کر تا ہوں۔ اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا شکر گزار ہوں۔ مصباح […]

گرمی کیساتھ نیگلیریا کی آمد، بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے جا رہے

گرمی کیساتھ نیگلیریا کی آمد، بچاؤ کے اقدامات نہیں کیے جا رہے

صوبائی محکمہ صحت نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود نیگلیریا سے بچاؤ کےلئے تاحال خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس کے باعث یہ مرض پھیل سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا فوولری کو ’برین ایٹنگ امیبا‘ (دماغ کھاجانے والا جرثومہ ) بھی کہا جاتا ہے، جو پانی میں پرورش پاتا […]

قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے: ناصر شاہ

قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے: ناصر شاہ

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں مگر قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ کراچی: تھانہ کلا کوٹ کے باہر صوبائی وزیر ناصر شاہ کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ […]

شلپا شیٹھی اور انکے شوہر کیخلاف دھوکہ دہی کے مقدمات

شلپا شیٹھی اور انکے شوہر کیخلاف دھوکہ دہی کے مقدمات

شلپا شیٹھی کندرا نے اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ مل کر کاروباری سلسلے کیلئے ٹی وی چینل شروع کیا تھا، جس میں متعدد اقسام کی پروڈکٹس صارفین کو فروخت کیلئے پیش کا جاتی ہیں، جن میں فیشن سے گیجٹس تک شامل ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بھیوانڈی میں ایک چھوٹے کاروباری شخص نےاس معروف جوڑے […]

قصور: مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک

قصور: مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک

قصور کے علاقے پتو کی اور سرائے مغل میں 2 مبینہ پولیس مقابلو ں میں 3 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی کے مطابق پتوکی اورسرائے مغل میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کی شناخت شہباز،افتخار اور اکرم نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ڈاکو 40 سے زائد وارداتوں […]

کراچی: گرفتار پی ایس پی رہنما و کارکن رات گئے رہا

کراچی: گرفتار پی ایس پی رہنما و کارکن رات گئے رہا

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کو وزیراعلی ہاوس جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹرکینن کا بھی استعمال کیا ۔مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر صغیر، رضا ہارون سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، جنھیں کئی گھنٹے بعد رات گئے رہا کر دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ […]

ڈومینیکا میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست

ڈومینیکا میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو 101رنز سے شکست

ڈومینیکا میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ یہ سیریز پاکستان نے 1- 2 سے جیت لی ہے۔ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے سیریز […]

راو تحسین نے وزارت داخلہ و دیگر اداروں کو نوٹس بھجوا دیا

راو تحسین نے وزارت داخلہ و دیگر اداروں کو نوٹس بھجوا دیا

ڈان لیکس انکوائری رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی نقل فراہم کی جائے، سابق پی آئی او رائو تحسین نے وزارت داخلہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورانکوائری کمیٹی کے سیکرٹریز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ راو تحسین کے وکلا کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے موکل کو کمیٹی نے طلب […]