counter easy hit

ملک کے مختلف علاقوں میں 4.7 شدت کا زلزلہ

ملک کے مختلف علاقوں میں 4.7 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور مینگورہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ […]

فاٹا اصلاحات بل، ارکان پارلیمنٹ کا پی پی قیادت سے رابطہ

فاٹا اصلاحات بل، ارکان پارلیمنٹ کا پی پی قیادت سے رابطہ

فاٹا ارکان کی خواہش ہے اس معاملے کو پارلیمنٹ کی سطح پر جلد اٹھایا جائے ، آصف زرداری سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا اسلام آباد: فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر فاٹا ارکان پارلیمنٹ نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرلیا ، فاٹا کےمنتخب ارکان آصف علی زرداری سے ملاقات […]

ایپکا نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایپکا نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا

آج احتجاجی ریلی محکمہ زراعت کے آفس سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک جائے گی ، اسحاق ڈار کا پتلا نذر آتش کیا جائے گا لاہور: آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن محکمہٴ زراعت کے آفس میں اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں ۔ مظاہرین نے بنیادی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے […]

وزیر اعظم چین اور ہانگ کانگ کے دورے سے آج وطن واپس پہنچیں گے

وزیر اعظم چین اور ہانگ کانگ کے دورے سے آج وطن واپس پہنچیں گے

میاں محمد نواز شریف نے اپنے چھ روزہ دورے میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے دوران دو طردہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف چھ روزہ دورہ چین اور ہانگ کانگ کے بعد آج وطن واپس آئیں گے ۔ وزیر اعظم رات دس بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورہ […]

فیصلے پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائے گا، دفترخارجہ

فیصلے پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائے گا، دفترخارجہ

عالمی عدالت انصاف کے کلبھوشن کے معاملے پر فیصلے کے بعد دفترخارجہ کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد رد عمل دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ تمام […]

معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگو چل بسیں

معروف بھارتی اداکارہ ریما لاگو چل بسیں

معروف بھارتی اداکارہ ریما لا گو 59 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر چل بسیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں مختلف کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ریما لاگوکو آج علیٰ الصبح سینے میں شدید درد کے باعث اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی موت دل […]

لاہور: جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

لاہور: جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

لاہور میں ملاوٹ کرنےوالا بڑا گروہ بے نقاب ہو گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑلیں۔ حکام کے مطابق 35 ہزار لیٹر جعلی بوتلیں رمضان المبارک میں مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق کاروائی لاہور […]

جاپان میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی

جاپان میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی

جاپان میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے ۔ خدشہ ہے کہ 2065 تک جاپان کی آبادی میں چار کروڑافراد کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ جاپان کے قومی ادارہ برائے آبادی اور سماجی تحفظ کی ایک تحقیق کے مطابق جاپان کو آبادی میں شدید کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔ اس وقت […]

شہباز شریف کی چین سے واپسی پر وزیر آباد آمد

شہباز شریف کی چین سے واپسی پر وزیر آباد آمد

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر بغیر آرام کئے ایئر پورٹ سے سیدھے وزیر آباد پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مرکز میں ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ایک فوڈ انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا اور استقبال کے لیے قالین بچھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب […]

پی آئی اے کے عملے کی لندن سے تین روز بعد وطن واپسی

پی آئی اے کے عملے کی لندن سے تین روز بعد وطن واپسی

پی آئی اے کے لندن میں روکے جانے والا عملہ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 788 سے کراچی پہنچ گئے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے کارروائی سے متعلق تحریری اور نہ ہی زبانی طور پر آگاہ کیا ہے۔ برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ طیارے سے ملنے والی ہیروئن کی تمام تفصیل […]

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ لاہور پہنچ گئے

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ لاہور پہنچ گئے

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینیگن نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچ گئے۔ وہ ٹریبونل میں بطور گواہ پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق رونی فلینیگن پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں اہم بیان دیں گے اور سازش سے پردہ اٹھاکر شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف گواہی دیں […]

لائیو: حتمی فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہ دی جائے، عالمی عدالت

لائیو: حتمی فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہ دی جائے، عالمی عدالت

عالمی عدالت کے جج رونی ابراہم نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا اور کہا کہ عالمی عدالت اس معاملے کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 1 کے تحت […]

قومی کرکٹر محمد نواز مداحوں سے معافی کے طلبگار

قومی کرکٹر محمد نواز مداحوں سے معافی کے طلبگار

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش پر تاخیر سے حکام کو آگاہ کرنے پر سزا پانے والے کرکٹر محمد نواز نے اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد نواز نے اپنا پیغام میں کہا کہ ”میں نے پی سی بی حکام کو اسپاٹ فکسنگ کیلیے رابطہ کی اطلاع تاخیر سے […]

سیاستدان چاہیں تو لڑنے کے علاوہ کام بھی کر سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق

سیاستدان چاہیں تو لڑنے کے علاوہ کام بھی کر سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چین میں بیلٹ روڈ فورم کے دوران تمام سیاستدانوں نے پاکستان کی نمائندگی کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر سیاستدان چاہیں تو لڑنے کے علاوہ کام بھی کر سکتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان […]

کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، دفترخارجہ

کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ویانا کنوینشن کے مطابق پاکستان چند معاملات پر عالمی عدالت کا دائرکار تسلیم نہیں کرتا اور اسی معاہدے کے مطابق کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا […]

دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، آرمی چیف

دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کی سرمایہ کاری ہیں لیکن دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے نوجونوں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ راولپنڈی میں انتہا پسندوں کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی […]

ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں کی نرمی میں توسیع

ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں کی نرمی میں توسیع

واشنگٹن: امریکی حکومت نے ایران کے خلاف ان اقتصادی پابندیوں کی نرمی میں توسیع کردی ہے جو 2015 میں جوہری پروگرام پرطے پانے والے سمجھوتے کے بعد کی گئی تھی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2015 میں ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں امریکا نے اقتصادی پابندیوں میں نرمی […]

بھارتی سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

بھارتی سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ: ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفورحیدری کا کہنا ہے کہ بھارتی سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے اور ہمارے دیگر پڑوسی بھی  بھارت کے آلہ کار بن گئے جس کا بہت افسوس ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبد الغفورحیدری کا کہنا تھا کہ مستونگ خود کش حملے میں ہدف […]

کلبھوشن کیس؛ عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی

کلبھوشن کیس؛ عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے معاملے میں بھارتی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔ عالمی عدالت انصاف بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کی درخواست پر آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنائے گی جو عالمی عدالت انصاف کے صدر جج رونی ابراہم خود پڑھ کر سنائیں گے۔ واضح […]

خواجہ آصف کا لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں کو چور کہنے پر اپوزیشن کا احتجاج

خواجہ آصف کا لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والوں کو چور کہنے پر اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:  وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو چور کہنے پر پی ٹی آئی نے اسمبلی میں احتجاج کیا جب کہ متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی سے بھی واک آوٴٹ کرگئی۔ خواجہ آصف کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کو چور کہنے پر پی ٹی آئی نے اسمبلی […]

بھارت مزید 10 ایٹمی بجلی گھر بنائے گا، مودی سرکار کا نیا شوشہ

بھارت مزید 10 ایٹمی بجلی گھر بنائے گا، مودی سرکار کا نیا شوشہ

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے 10 نئے ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 7000 میگاواٹ ہوگی لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ ایٹمی بجلی گھر کب اور کہاں بنائے جائیں گے۔ ہندوستان کے وزیر برائے توانائی پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے بھارت […]

لڑکی نے شادی کے منڈپ سے دلہا اغوا کرلیا

لڑکی نے شادی کے منڈپ سے دلہا اغوا کرلیا

اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک لڑکی درجنوں لوگوں کی موجودگی میں شادی کے منڈپ سے دلہے کو اغوا کرکے لے گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہمیرپور میں اشوک یادو نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ایک گاڑی منڈپ کے بالکل سامنے آکر رکی جس میں ایک لڑکی اور دو مرد سوار […]

نوجوانوں کو داعش کے نظریات سے بچانا اولین ترجیح ہے، ترجمان پاک فوج

نوجوانوں کو داعش کے نظریات سے بچانا اولین ترجیح ہے، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ داعش کے نظریات ہماری نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں جب کہ داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اسلام آباد میں انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر […]

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی قیادت کو کھری کھری سنا دیں

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی قیادت کو کھری کھری سنا دیں

سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 4 سال تک لاوارث چھوڑے رکھا غیروں کومیری اہمیت کا اندازہ ہے لیکن اپنوں نے غیروں جیسا سلوک کیا۔ پیپلزپارٹی پنجاب منظور وٹو اور سینئر رہنما قیوم سومرو نے سابق وفاقی وزیرفروس عاشق اعوان سے رابطہ کرکے انہیں منانے اور اختلاف ختم کرنے […]