counter easy hit

کشمیر پر بھارتی اور کریمیا پر روسی تسلط میں مماثلت ہے، ڈاکٹر اولینا

کشمیر پر بھارتی اور کریمیا پر روسی تسلط میں مماثلت ہے، ڈاکٹر اولینا

یوکرین کی ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر ڈاکٹر اولینا بورڈ یلووسکا کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بھارتی اور کریمیا پر روسی تسلط میں ایک مماثلت ہے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر زور دار انداز میں عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا، روس یوکرین کو دوبارہ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو […]

فرنچ صدارتی دنگل” ماغین یا ماکخوں” کب اور کیسے ؟

فرنچ صدارتی دنگل” ماغین یا ماکخوں” کب اور کیسے ؟

تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔راؤ خلیل احمد 3 مئی کی شام ماغین لو پن اور ایمنول ماکخوں کے درمیان فرانس کی صدرارت کے لیے آن کیمرہ دنگل ہوا جیسے فرانس کے علاوہ دنیا بھر میں دیکھا گیا دنگل کے ابتداء سے ہی انتہائی دائیں بازو ” فرنٹ نیشنل کی 48سالہ تجربہ کار خاتون سیاست دان ماغین لوپن نے 39 […]

پاکستان اور فرانس باہمی تجارت کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں

پاکستان اور فرانس باہمی تجارت کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے 20 رکنی وفد نے آج سفارت خانہ پاکستان پیرس کا دورہ کیا۔ سفیر پاکستان جناب معین الحق نے انہیں پاکستان فرانس کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان گرم جوش اور مضبوط باہمی تعلقات ہیں […]

قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے سامنے پیش ہوئے جہاں کمیٹی نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تند و تیز سوالات کیے۔ قائمہ کمیٹی کے رکن کمیٹی شفقت حیات نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران کھلاڑی بکیز سے […]

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیوں کو ہراساں کیا جانا روز کا معمول ہے جب کہ ہندوانتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنےکے معاملے پر […]

حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے اجلاس کے دوران گزشتہ برس حج انتطامات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔  پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں عبدالغفارڈوگرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مذہبی امورکا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امورکے اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ کے دوران کمیٹی […]

پیپلز پارٹی آج حکومتی پالیسیوں کیخلاف ناصر باغ میں احتجاجی جلسہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج حکومتی پالیسیوں کیخلاف ناصر باغ میں احتجاجی جلسہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج ناصر باغ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان لگائے گی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ناصر باغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، قمر زمان کائرہ نے کارکنوں کو ناصر باغ پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ کراچی: لوڈ شیڈنگ اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف پیپلز پارٹی آج ناصر باغ میں احتجاجی […]

بھارت کا ایک اور بھونڈا الزام

بھارت کا ایک اور بھونڈا الزام

بھارتی فوجیوں کی مبینہ ہلاکت اورلاشیں مسخ کرنے کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا، بھارت نے پاک فوج پر ایک اور بھونڈا الزام لگا ڈالا، پہلے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کا الزام پاک فوج پر لگایا اور اب مفروضوں کی بنیادپر بھارتی وزیر دفاع نئی منطق لائے ہیں […]

اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق

وفاقی دارالحکومت کی علامہ اقبال یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عقب میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے تھے جن کی صفائی کے لئے عملہ وہاں پہنچا تو ایک چھتا نیچے گر گیا جس کے […]

مصر میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ تیار

مصر میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ تیار

مصر میں ایک خطاط نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعد محمد اپنے آبائی علاقے بلقینا میں اسلامی خطاطی کرتے ہیں، انہوں نے 700 میٹر کا قرآن پاک کا نسخہ تیار کیا ہے جو ایسے کاغذ پرلکھا گیا ہے جسے لپیٹا بھی جاسکتا ہے۔ سعد […]

شیرِ میسور شہید ٹیپو سلطان کا 218 واں یوم شہادت

شیرِ میسور شہید ٹیپو سلطان کا 218 واں یوم شہادت

برصغیر کے مجاہد آزادی ،شیر ِمیسور شہید ٹیپو سلطان کادوسو اٹھارہواں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ شیر میسور فتح علی خان کے والد حیدر علی نے جنوبی ہند میں سلطنتِ میسور کے نام سے بڑی سلطنت قائم کی تھی ، وہ برصغیر کی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا آغاز […]

خواتین مسافروں سے بدسلوکی؛ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ طلب

خواتین مسافروں سے بدسلوکی؛ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی خواتین مسافروں سے بدسلوکی کے متعلق ازخود نوٹس کیس میں محکمانہ انکوائری اور پولیس تحقیقات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی خواتین مسافروں سے بدسلوکی کے ازخود نوٹس […]

پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

راولپنڈی: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے۔ راولپنڈی میں مقامی عدالتی افسران سے خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جزیرے بنانے نہیں آئے، ہمارا مقصد سائل کو جلد اور فوری انصاف کی […]

انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات جاری ہیں ، ایف بی آئی

انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات جاری ہیں ، ایف بی آئی

امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے پرتحقیقات جاری ہے۔ امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی میں سماعت کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمزکومی سے کمیٹی کے ارکان نے سوال کیے۔ جیمزکومی نے بتایا کہ امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے الزامات […]

خیر پور: ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی، ڈرائیور جاں بحق

خیر پور: ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی، ڈرائیور جاں بحق

لاہور سےکراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریک پر آجانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، حادثے میں ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ خیرپور میں سیٹھارجہ اور رانی پور کے درمیان بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی شالیمار ایکسپریس کی زدمیں آگئی، زوردار ٹکر سے انجن کو نقصان پہنچا اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، […]

وینزویلا میں حکومت مخالف احتجاج میں شدت

وینزویلا میں حکومت مخالف احتجاج میں شدت

وینزویلا میں حکومت مخالف احتجاج شدت پکڑتا جارہاہے ، دارالحکومت کراکس کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں معمول بن چکی ہیں، اس ہفتے جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ مہنگائی، کھانے پینے اور دیگر اشیا کی قلت پر وینزویلا میں عوام کے غم و غصے کے باعث نکولس مادورو کی سوشلسٹ حکومت کے […]

پیوٹن نے سابق اسکیئر کے ساتھ آئس ہاکی کھیلی

پیوٹن نے سابق اسکیئر کے ساتھ آئس ہاکی کھیلی

روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن نے فرانس کے سابق اسکیئر سے ملاقات کی اور جین کلوڈ کے ساتھ آئس ہاکی بھی کھیلی۔ سوچی کے آئس رنک میں ہونے والی ملاقات کے بعد روسی صدر جین کلوڈ کے ہمراہ میدان میں آگئے اور آئس ہاکی کے کھیل میں اپنی مہارت دکھائی۔ پیوٹن اس سے قبل بھی […]

کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں، نئے انکشافات سامنے آگئے

کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں، نئے انکشافات سامنے آگئے

 اسلام آباد: نیپال میں نوکری کی غرض سے جاکر اغوا ہوجانے والے کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں ہیں جب کہ ان کے حوالے سے نئے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ نوکری کے جھانسے میں پھنس کر اغوا ہو جانے والے پاک فوج کے سابق کرنل حبیب ظاہر کے حوالے سے مزید پیشرفت سامنے […]

کراچی: شمالی کوریا کے سفارتکار اور اہلیہ پر ایکسائز اہلکاروں کا تشدد

کراچی: شمالی کوریا کے سفارتکار اور اہلیہ پر ایکسائز اہلکاروں کا تشدد

کراچی میں شمالی کوریا کے سفارتکار اور ان کی اہلیہ پر مسلح ایکسائز اہلکاروں نے تشدد کیا ہے، واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔ جیو نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کورین ایمبیسی اسلام آباد نے حکومت پاکستان اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کے ڈی جی کو خط […]

کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت مزید کم کردی

کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت مزید کم کردی

 کراچی: کے الیکٹرک نے قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کو بنیاد بناکر بجلی کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی کردی ہے اور پورے شہر میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی مرحلہ وار لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے قدرتی گیس کی […]

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹل سروسز اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا تاہم جوائنٹ وینچر کے تحت پاکستان پوسٹل سروسز نادرا کے شناختی کارڈ ڈیلیور کرے گا اور نادرا کی فنانشل سروسز بھی پوسٹ آفس چلائیں گے جبکہ جوائنٹ وینچر کے پائلٹ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں 10ڈاک خانوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ […]

سیلف اسٹارٹ نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل متعارف

سیلف اسٹارٹ نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل متعارف

 کراچی: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے پاکستان میں150سی سی موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرادیا۔ جی ایم پلانٹس اٹلس ہونڈا آفاق احمد کے مطابق نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل سیلف اسٹارٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جو بہترین سواری اور ایندھن کی بچت جیسی خصوصیات کی بھی حامل ہے، اسکے علاوہ […]

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم پر غور شروع کردیا ہے، ترمیم کے بعد پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قابلیت اور تجربے سے محروم افراد کو ادارے کا سربراہ مقرر نہیں […]

پوتن اور ڈائریکٹر ایف بی آئی میری شکست کا سبب بنے، ہلیری کلنٹن

پوتن اور ڈائریکٹر ایف بی آئی میری شکست کا سبب بنے، ہلیری کلنٹن

واشنگٹن: سابق امریکی خاتون اول ہلیری کلنٹن نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمے داری امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر اور روسی صدر ولادی میر پوتن پر عائد کردی۔ ہلیری کلنٹن نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمے داری ایف بی آئی کے ڈائریکٹر […]