counter easy hit

پیدائش کے بارہویں دن سمیت زندگی کا ہر واقعہ یاد رکھنے والی خاتون

پیدائش کے بارہویں دن سمیت زندگی کا ہر واقعہ یاد رکھنے والی خاتون

برسبن: دنیا میں بہت سے لوگ اچھے حافظے کے مالک ہوتے ہیں جو عموماً واقعات، حادثات اور باتیں یاد رکھتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون ایسے حافظے کی مالکن ہیں جو زندگی کے ہر واقعے کو لمحہ بہ لمحہ بیان کرسکتی ہیں۔ ریبیکا نامی آسٹریلوی خاتون کو اپنی زندگی کا بارہواں روز بھی یاد ہے […]

چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر بھارت میں ہی پھوٹ پڑ گئی

چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر بھارت میں ہی پھوٹ پڑ گئی

نئی دہلی: چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر بھارت میں ہی پھوٹ پڑگئی، سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی نے کھل کر کسی بھی انتہائی اقدام کی مخالفت کردی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ میں ہی چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کے حوالے سے اختلاف پیدا ہوگئے ہیں، ایک طرف سابق چیئرمین آئی سی سی این سری نواسن کا گروپ […]

الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں […]

سعودی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

مکہ المکرمہ: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہین اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز […]

چکن گونیا کی وبا بے قابو، کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

چکن گونیا کی وبا بے قابو، کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

 کراچی: میئر وسیم اخترنے بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ مئیرکراچی وسیم اخترنے شہرمیں تیزی سے بڑھتے ہوئے چکن گونیا وائرس کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔ وسیم اخترکا کہنا […]

ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور اگر ہم کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وڈیو پیغام  میں کہنا تھا کہ ملک بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے، […]

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی غلام قادرمری اور دیگر کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادرمری اور دیگرکی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران […]

یورپی یونین برطانوی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، تھریسامے کا الزام

یورپی یونین برطانوی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، تھریسامے کا الزام

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین پر الزام لگایا ہے کہ وہ میڈیا میں پروپیگنڈے کے ذریعے برطانوی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تھریسا مے نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی (بریگزٹ) کے حوالے سے مذاکرات شروع ہونے […]

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک

تہران: ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی ایران میں درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد کان […]

پنجاب : ایف آئی اے کی کارروائیاں، 9 ایجنٹس گرفتار

پنجاب : ایف آئی اے کی کارروائیاں، 9 ایجنٹس گرفتار

پنجاب کے مختلف شہروں میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرکے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے 9 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں گجرات، فیصل آباد، میانوالی، منڈی بہاءالدین اور گوجرانوالا میں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم […]

امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ اتنا مشکل نہیں جتنا لوگ سوچتےہیں، امریکا امن معاہدہ کرانے کیلئے پرعزم ہے ،فلسطینی صدرنے کہا کہ امن صرف دوریاستی حل میں ہے،جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگار ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدرمحمود عباس نے […]

پنجاب: مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو سمیت 2 ملزمان ہلاک

پنجاب: مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو سمیت 2 ملزمان ہلاک

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مسلح ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، جس سے دونوں ملزمان مارے گئے۔ پولیس ذرایع کے مطابق ڈکیٹی سمیت سنگین وارداتوں میں […]

مودی سرکار ’بے کار حکومت‘ ہے، اُدھے ٹھاکرے

مودی سرکار ’بے کار حکومت‘ ہے، اُدھے ٹھاکرے

مودی سرکار کے سرچڑھے، مودی سرکار ہی کو آنکھیں دکھانے لگے، شیو سینا کے سربراہ اُدھے ٹھاکرے نے بھارتی حکومت کو ’’بے کارحکومت‘‘ قرار دے دیا۔ اُدھے ٹھاکرے نے بی جے پی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے لے کر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں پورا زور گائے […]

مزدوروں کوکیا ملتا ہے؟

مزدوروں کوکیا ملتا ہے؟

یکم مئی مزدوروں کا “عالمی دن” گزرچکا ہے، ایک مزدور کو موقع ملا تو اسنے آج ہی مزدوروں یعنی اپنا عالمی دن منانے کا سوچ لیا ہے۔ لکھاری بھی مزدوری کرتے ہیں انکا اوزار “قلم” ہوتا ہے اور یہ اس قلم سے مزدوری کرتے ہیں، اور یہ مزدوری بلامعاوضہ ہوتی ہے۔  یکم مئی چھٹی کا […]

برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

لندن: برطانیہ میں 8 جون کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے جبکہ پارلیمانی ارکان نے گزشتہ ہفتے سے ہی اپنے دفاتر خالی کردیئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد ہی برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے (بریگزٹ) کے معاملے پر مزید مذاکرات ہوں گے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ […]

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد: اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نندی پور پاور پلانٹ کوگیس پر منتقل کرنے کے باوجود 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے۔ نندی پورپاورپلانٹ ابھی صرف 270 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ پلانٹ کو مکمل آپریشنل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ جائیں گے،وزارت پانی وبجلی […]

پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اوردنیا کے ہرحکمران اور ادارے میڈیا کی وجہ سے ہی اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہیں۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم صحافت پراپنے پیغام میں کہا کہ […]

مریم نواز کو بچانے کیلیے طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، اعتزازاحسن

مریم نواز کو بچانے کیلیے طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، اعتزازاحسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس معاملے میں مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم […]

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اورایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال، دونوں […]

اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا

اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا

 لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 99 رنز بنانے کے باوجود سنچری مکمل نہ کر سکنے پر انہیں ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب مصباح 99 پر پہنچنے کے باوجود اننگز کو […]

پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ثقافتی، برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ […]

کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل

کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی۔ خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ ٹریبونل کو کرکٹرز کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ خالد […]

ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی کھٹائی میں پڑگئی

ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی کھٹائی میں پڑگئی

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیےسندھ ہائی کورٹ سے مہلت طلب کر لی، مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے […]

طیارے کے اڑان بھرتے ہی رن وے اکھڑ گیا

طیارے کے اڑان بھرتے ہی رن وے اکھڑ گیا

پاورفُل انجن تھا یا خستہ حال رن وے؟ برطانوی شہر’’وُلورہیمپٹن‘‘ میں ایک نایاب چھوٹے طیارے نےاُڑان بھرنے کے لیے دوڑلگائی تو رن وے دوبارہ استعمال کے قابل نہ رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خستہ حال ٹریک پر جہازکے ٹیک آف سے پہلے ہی زمین کئی مقامات سے اُکھڑ گئی۔ یہ منظر جہاں دیکھنےوالوں کے لیے […]