counter easy hit

ریکارڈ ٹیمپرنگ: چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی عدالت میں پیش

ریکارڈ ٹیمپرنگ: چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی عدالت میں پیش

سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے مقدمے میں چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود کی عدالت میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پیش ہوئے جن کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر فوجداری مقدمہ درج ہے۔ […]

ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے آسٹریلیا کو 36رنز سے شکست دیدی

ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے آسٹریلیا کو 36رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 36رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 281 رنز بنائے اور اس کے4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔بارش کے باعث میچ 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ بھارت […]

کرکٹ: پاکستان دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

کرکٹ: پاکستان دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا۔ قومی ٹیم وہاں 5 ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی۔اس مختصر دورانئے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی، […]

ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘ کا نیا ٹریلر

ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘ کا نیا ٹریلر

ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ کارلوس سلڈانہا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھوم رہی ہے جسے لڑانا بلکل نہیں آتا اور وہ لڑائی سے زیادہ پھولوں کی […]

سامیعہ قتل کیس، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا وزیراعظم کو خط

سامیعہ قتل کیس، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا وزیراعظم کو خط

سامیعہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت کے لیے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ ناز شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے قانونی کارروائی تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سامیعہ شاہد کے لواحقین کو انصاف دلوائے بغیر […]

پاناما کیس: سپریم کورٹ آمد پر سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر تنقید

پاناما کیس: سپریم کورٹ آمد پر سیاستدانوں کی ایک دوسرے پر تنقید

پاناما کیس کی آج پانچویں سماعت ہورہی ہے جب کہ سپریم کورٹ آمد کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر شدید تنقید کی جب کہ حکومتی ارکان نے بھی حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی […]

پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اور پرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی

پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اور پرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج پاناما کیس اختتام کے قریب ہے جب کہ امید ہے عدالت عظمیٰ عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، لگتا ہے […]

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھول دیا

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھول دیا

اسلام آباد: پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے جب کہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی دسویں جلد منگوالی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ سماعت سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے […]

جھوٹ کے سہارے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شہباز شریف

جھوٹ کے سہارے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جب کہ سیاسی […]

پاناما کیس: وزیراعظم کے بچوں کے وکیل نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات داخل کردیئے

پاناما کیس: وزیراعظم کے بچوں کے وکیل نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات داخل کردیئے

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع ہوچکی ہے جس میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ آج کیس کی چوتھی سماعت کررہا ہے۔ عدالتی […]

جے آئی ٹی کے نتائج پر حملے نہ کریں دستاویزات کا جواب دیں، سپریم کورٹ

جے آئی ٹی کے نتائج پر حملے نہ کریں دستاویزات کا جواب دیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جے آئی ٹی کے نتائج پر حملے نہ کریں بلکہ ان کی دستاویزات کا جواب دیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پاناما عملدرآمد کیس کی چوتھی سماعت شروع ہوگئی۔ وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ […]

ہمارے فنکار تربیتی ادارے نہ ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں سے مقام بناتے ہیں، حمائمہ ملک

ہمارے فنکار تربیتی ادارے نہ ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں سے مقام بناتے ہیں، حمائمہ ملک

لاہور: معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت فنکاروں کوجب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنی بہترین فنی صلاحیتوں سے کامیابی کے نئے ریکارڈ بنا ڈالتے ہیں۔ ویسے تو فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکاروں کے پاس تربیت حاصل کرنے کے لیے ادارے میسر نہیں ہیں لیکن خدادادفنی […]

سلمان خان نے گھڑسواری کی تربیت لیناشروع کردی

سلمان خان نے گھڑسواری کی تربیت لیناشروع کردی

ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان سلمان خان فلمی کیرئیر میں مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ جس میں رومانوی، کامیڈی، ایکشن شامل ہیں اب وہ اپنی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے گھڑ سواری کی تربیت لے رہے ہیں۔ سلمان خان آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ […]

بھارت کے نئے کوچ شاستری سالانہ 8 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کریں گے

بھارت کے نئے کوچ شاستری سالانہ 8 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کریں گے

نئی دہلی: نئے بھارتی کوچ روی شاستری سالانہ 8 کروڑ روپے کے قریب معاوضہ حاصل کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے متفقہ طور پر شاستری کو اتنا بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل سابق کوچ انیل کمبلے ساڑھے 6 کروڑ روپے حاصل کررہے تھے۔ دلچسپ بات یہ […]

کیمپ میں پریکٹس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جاری

کیمپ میں پریکٹس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جاری

لاہور: پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں پریکٹس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جاری ہے، فوٹیج دکھاکر کرکٹرز کو خامیوں سے آگاہ کیا جانے لگا، پہلی بار آؤٹ ڈور نیٹ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں شریک کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری […]

ڈومیسٹک کرکٹ کو پھر تجربات کی بھٹی میں جھونک دیا گیا

ڈومیسٹک کرکٹ کو پھر تجربات کی بھٹی میں جھونک دیا گیا

لاہور: ڈومیسٹک کرکٹ کو پھر تجربات کی بھٹی میں جھونک دیاگیا، پی سی بی ڈرافٹ سسٹم  پر ریجنل کرکٹرز و ایسوسی ایشنز کی تشویش ختم کرنے کے بجائے وضاحتیںپیش کرنے لگا، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے منصوبہ درست ثابت کرنے کیلیے دلائل کی پٹاری کھول دی،سابق بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیموں کو مضبوط […]

شرجیل اور خالد نے چند الزامات تسلیم کرلیے، وکیل پی سی بی

شرجیل اور خالد نے چند الزامات تسلیم کرلیے، وکیل پی سی بی

لاہور: پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے دعوٰی کیا ہے کہ  شرجیل خان اور خالد لطیف نے چند الزامات تسلیمکرلیے،ان کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے مشکوک افراد سے ملنے اور فکسنگ کی بات ہونے کا اعتراف کرلیا،شاہ زیب حسن نے محمد عرفان، عمر امین اور کرنل اعظم سے جرح کرنے کی […]

امریکی صدر کیلیے ریڈ کارپٹ نہیں بچھائیں گے، میئر لندن محمد صادق

امریکی صدر کیلیے ریڈ کارپٹ نہیں بچھائیں گے، میئر لندن محمد صادق

لندن: لندن کے میئر محمد صادق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سرکاری اور غیر سرکاری دورے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم امریکی صدر کیلیے سرخ قالین نہیں پچھائیں گے۔ سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا برطانوی عوام کی اکثریت ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالف ہے لہذا وہ نہیں […]

حکومت پھنس چکی، الف لیلیٰ کہانیاں نہیں بچا سکتیں، سراج الحق

حکومت پھنس چکی، الف لیلیٰ کہانیاں نہیں بچا سکتیں، سراج الحق

اسلام آباد:  امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بری طرح پھنس چکی، الف لیلیٰ کی کہانیاں انھیں نہیں بچا سکتیں، نواز شریف کے وکلا کے الفاظ کے ہیر پھیر اور قانونی موشگافیاں اب کاغذ کی اس کشتی کو نہیں بچا سکتے۔ انہوں نے کہا اس کشتی کو ڈوبنا ہی ہے، حکمرانوں […]

خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی، پاکستانی اہلکاروں نے رنگ جما دیا

خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی، پاکستانی اہلکاروں نے رنگ جما دیا

پاکستان اور چین کی سرحدی حدود خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھنگڑا ڈال کر رنگ جما دیا۔ خنجراب بارڈر پر دو چینی جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرحدی محافظوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ […]

ورلڈ چیمپن شپ کے بعد کیرئیر اختتام پزید ہوگا، یوسین بولٹ

ورلڈ چیمپن شپ کے بعد کیرئیر اختتام پزید ہوگا، یوسین بولٹ

دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز پانے والے یوسین بولٹ کا انٹرنیشنل کیرئیر ورلڈ چیمپن شپ کے ساتھ اگست میں ختم ہو جائے گا۔ یوسین بولٹ کہتے ہیں کہ وہ فاتح کی حیثیت سے رخصت ہونا چاہتے ہیں ۔مناکو میں گفتگو کرتے ہوئے اولمپک چیمپین یوسین بولٹ نے تصدیق کی کہ اگست میں ورلڈ […]

پاناما کیس: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو پر عدالت کا اظہار برہمی

پاناما کیس: سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو پر عدالت کا اظہار برہمی

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع ہوچکی ہے جس میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ آج کیس کی چوتھی سماعت کررہا ہے۔ عدالتی […]

وزیر اعظم آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے اور منصوبے کے پی سی ون کی لاگت تقریباً 27 ارب روپے ہے۔ منصوبے کے بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔ اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر […]

1 9 10 11 12 13 31