counter easy hit

نظر انداز شدہ سہواگ نے چپ سادھ لی

نظر انداز شدہ سہواگ نے چپ سادھ لی

ممبئی:  سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ہیڈ کوچ کی پوسٹ کیلیے نظر انداز ہونے کے بعد چپ سادھ لی۔ وریندر سہواگ روی شاستری کی انٹری سے قبل ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کیلیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا لیکن بعد یہ عہدہ شاستری کو دے دیا گیا، جب سہواگ میڈیا کے سامنے آئے تو […]

نائب صدر رشید دوستم کی افغانستان واپسی کی کوشش ناکام، طیارہ اترنے نہیں دیا گیا

نائب صدر رشید دوستم کی افغانستان واپسی کی کوشش ناکام، طیارہ اترنے نہیں دیا گیا

مزار شریف:  افغانستان کی حکومت نے نائب صدر رشید دوستم کے طیارے کومزار شریف میں اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعدان کا طیارہ ترکمانستان میں اترگیا۔ گزشتہ رات رشید دوستم ایک پرائیوٹ طیارے میں واپس آئے لیکن انکے طیارے کومزارشریف ایئرپورٹ پراترنے نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ نائب صدر رشید دوستم 2 ماہ […]

بھارت میں مون سون بارشوں سے ہلاکتیں 100 ہوگئیں

بھارت میں مون سون بارشوں سے ہلاکتیں 100 ہوگئیں

نئی دہلی: بھارت کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں و سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد100 تک پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی لپیٹ میں آ کر11 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں اروناچل پردیش اور آسام خاص طور […]

مسئلہ کشمیر پر خفیہ مذاکرات کا آپشن موثر ہوگا، امریکا

مسئلہ کشمیر پر خفیہ مذاکرات کا آپشن موثر ہوگا، امریکا

واشنگٹن:  امریکا نے پہلی بار مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کیلیے خفیہ مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر دونوں ملکوں کو علانیہ طور پر مذاکرات کی بحالی میں کوئی مجبوری ہے تو پھر خفیہ سفارت کاری کے ذریعے ہی اس مسئلے کے حل کی طرف پہل کیلیے راستہ ہموار کرنے کی کوشش […]

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2نوجوان شہید؛ بھارتی فوجی نے میجر کو ہلاک کردیا

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2نوجوان شہید؛ بھارتی فوجی نے میجر کو ہلاک کردیا

سری نگر / نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بانڈی پورہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے جنھیں ایک جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف علاقے میں […]

واہگہ پر بھارتی ترنگے سے زیادہ بڑا قومی پرچم لہرانے کااعلان

واہگہ پر بھارتی ترنگے سے زیادہ بڑا قومی پرچم لہرانے کااعلان

کراچی: بابائے پرچم اور وی آئی پی فلیگ کے سی ای او شیخ نثار احمد پرچم والا نے اعلان کیا ہے کہ وطن عزیز کے عوام اور سرحدی محافظ اداروں نے بھارتی فوج کی جانب سے چند ماہ پیشتر اپنے سرحدی مقام اٹاری پر مبینہ طور پر پاکستان کی جاسوسی کے لیے لہرائے گئے ایک بہت […]

کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق

کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار پراندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا […]

ہائی پرفارمنس کیمپ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس شروع

ہائی پرفارمنس کیمپ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس شروع

لاہور: پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کا بھی آغاز ہوگیا، کرکٹرز کی مہارت بہتر بنانے کیلیے انڈور سیشنز کرائے جا رہے ہیں، کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلیے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔ مستقبل کے چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کا […]

پاکستان بار کونسل کی ہڑتال، کراچی میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

پاکستان بار کونسل کی ہڑتال، کراچی میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کے موقع پر وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی مکمل عدالتی […]

بھارت ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ اور سنجے بنگر اسسٹنٹ کوچ مقرر

بھارت ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ اور سنجے بنگر اسسٹنٹ کوچ مقرر

ممبئی: بھارت کے نئے کوچ روی شاستری کو اپنی پرانی سپورٹ ٹیم واپس مل گئی تاہم بی سی سی آئی کمیٹی اور شاستری میں میٹنگ کے بعد بورڈ نے بھارت ارون کو بولنگ کوچ اور سنجے بنگر کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ شاستری جب ٹیم ڈائریکٹر تھے تب بھی یہ دونوں اور فیلڈنگ […]

حسن علی بنگلادیشی ٹوئنٹی20 پریمیئر لیگ میں شریک ہونگے

حسن علی بنگلادیشی ٹوئنٹی20 پریمیئر لیگ میں شریک ہونگے

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں حریف ٹیموں پر دھاک بٹھانے والے حسن علی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک ہونگے۔ چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ پانے والے پیسر کی خدمات کومیلا وکٹورینز نے حاصل کی ہیں۔ یاد رہے کہ فاسٹ بولر کی کسی بھی غیرملکی ٹوئنٹی20 لیگ میں یہ پہلی انٹری ہوگی۔ […]

پاکستانی طالبہ نے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی طالبہ نے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

بینگکاک: پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے کیمیا پر ہونے والے بین الاقوامی کمیسٹری اولمپیاڈ میں تمغہ جیت کر ملک کا نام روش کردیا ہے۔ ماہا ایوب کراچی کے ایک مقامی اسکول میں او لیول کی طالبہ ہیں اور انہیں کیمسٹری کا جنون ہے۔ اسی شوق کی بدولت وہ تھائی لینڈ میں منعقدہ 49 ویں انٹرنیشنل […]

یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے

یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر امیش یادیو سرکاری نوکری ملتے ہی لٹ گئے۔ امیش یادیو نے جس روز ریزرو بینک انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر کی تقرری کا جشن منایا اسی روز ان کے گھر پر ڈاکا پڑگیا۔ ڈاکو ان کے گھر سے 45 ہزار روپے کیش اور کچھ موبائل فونز بھی لے گئے، اس واردات کی زیادہ […]

لارڈز کی ایک نشست میں زیادہ بچوں کو کرکٹ سبق پڑھانے کا ریکارڈ بن گیا

لارڈز کی ایک نشست میں زیادہ بچوں کو کرکٹ سبق پڑھانے کا ریکارڈ بن گیا

لندن:  لارڈز نے سڈنی گراؤنڈ سے ایک نشست میں زیادہ بچوں کو کرکٹ سبق پڑھانے کا ریکارڈ چھین لیا۔ پیر کے روز لارڈز میں مختلف اسکولز کے 580 کے قریب بچے شریک ہوئے جہاں پر انھیں30 منٹ تک کرکٹ کے حوالے سے سبق دیا گیا، اس کے بعد انھوں نے بیٹنگ اور بولنگ سرگرمیوں میں حصہ […]

فلینڈر جنوبی افریقی ٹیم کے نئے کیلس قرار

فلینڈر جنوبی افریقی ٹیم کے نئے کیلس قرار

ناٹنگھم:  جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے ورنون فلینڈر کو ٹیم کیلیے نیا جیک کیلس قرار دے دیا۔ فلینڈر نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 54 اور 42 رنز بنانے کے ساتھ دوسری اننگز میں صرف 24 رنز دے کر تین وکٹیں بھی لی تھیں، اس وجہ سے انھیں مین آف دی میچ قرار […]

وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، شیخ رشید

وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے جب کہ وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف […]

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد کیس کی تیسری سماعت شرو ع ہوچکی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 3 رکنی پاناما عملدرآمد بینچ جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد آج کیس کی تیسر سماعت کرے گا جس میں […]

برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جنرل قمر باجوہ کی تعریف

برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں جنرل قمر باجوہ کی تعریف

معروف اور معتبر برطانوی ڈیفنس تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔ رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق خلیج اور افغانستان میں استحکام لانے کے لیے پاک فوج ایک تبدیل شدہ دفاعی سفارتی اقدام کے تحت حریفوں اور حلیفوں کے الزامات […]

رحیم یارخان میں ظفر آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

رحیم یارخان میں ظفر آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

رحیم یارخان کے علاقے ظفرآباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حادثے کی جگہ کو سیل کر دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر کراچی سے 40ہزار لیٹر پٹرول لےکر محمودکوٹ جا رہا تھا۔ آئل ٹینکر سڑک پر بارش کی وجہ سے ہونے […]

دہشت سے بھرپور فلم ’کیرسمیٹا‘ کا پہلا ٹریلر

دہشت سے بھرپور فلم ’کیرسمیٹا‘ کا پہلا ٹریلر

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’کیرسمیٹا‘ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اینڈی کولیئر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو سیریل کلنگ کی تحقیقات کے دوران خود مشکلات کا […]

پنجاب کے وزیر محکمہ مال عطا مانیکا مستعفی

پنجاب کے وزیر محکمہ مال عطا مانیکا مستعفی

پنجاب کے وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دیا۔ عطا مانیکا نے اپنے استعفے میں شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے انہیں پچھلے 4 سالوں میں دیوار سے لگا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ 4 […]

آزاد و مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل

آزاد و مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث دوسرے ہفتے بھی آزاد اور مقبوضہ جموں کشمیر کے درمیان تجارت تعطل کا شکار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے باعث دوسرے ہفتے بھی آزاد و مقبوضہ جموں کشمیر کے درمیان تجارت تعطل کا شکار ہے۔ اس صورت حال کے بعد سرحد […]

کراچی: کالعدم تنظیم کے کارکن، جعلی میجر سمیت 27افراد گرفتار

کراچی: کالعدم تنظیم کے کارکن، جعلی میجر سمیت 27افراد گرفتار

کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر، کالعدم تنظیم کے کارکن، جعلی میجر سمیت 27افراد کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اسکاؤٹ کالونی سے سیاسی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر پکڑا […]

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2شہری شہید، 6 زخمی

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2شہری شہید، 6 زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر فائرنگ کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر باروح اور تندر سیکٹر میں بلا اشتعال […]