counter easy hit

بھارت دہشت گرد تنظیموں کا معاون ملک ہے، دفترخارجہ

بھارت دہشت گرد تنظیموں کا معاون ملک ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم تنظیموں کی مدد کرتا ہے اور دہشت گردوں کا معاون ملک ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ آج کشمیری یوم سیاہ منار ہے ہیں گزشتہ 70 برس سے کشمیری بھارتی ظلم و بربریت […]

کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی فلم اسٹار بننے کے لیے تیار؟

کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی فلم اسٹار بننے کے لیے تیار؟

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اسٹیڈیم میں اپنی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانےکی تیاریوں میں ہیں۔ کرکٹرویرات کوہلی اپنی جارحانہ بیٹنگ اورزبردست پرفارمنس سے کرکٹ شائقین کا دل تو جیت ہی چکے ہیں اوراب اپنے کیرئیرکو آگے بڑھاتے ہوئے فلموں کے شائقین کے دل بھی […]

پرانے یا نئے قانون کے تحت الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے لیے تیار ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

پرانے یا نئے قانون کے تحت الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے لیے تیار ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نہ صرف حلقہ بندیوں کے لیے افسران کی تربیت مکمل کرلی ہے بلکہ پرانے یا نئے قانون کے تحت بندیوں کے لیے بھی تیار ہے۔ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا سے گفتگو […]

اسٹیڈیم کو سجانے کے کام میں آج مزید تیزی آئیگی

اسٹیڈیم کو سجانے کے کام میں آج مزید تیزی آئیگی

لاہور: پاک سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل آج سے قذافی اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجانے کے کام میں مزید تیزی آئے گی۔ گزشتہ روز اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جاتی رہی، اسٹینڈز میں ہدایتی بورڈز لگا دیے ہیں، نسلی منافرت اور نعرے بازی سے روکنے کے لیے ضابطہ اخلاق کے نئے […]

پچ فکسنگ پر ٹویٹ کرنے پر شعیب اختر بھارتیوں کے مذاق کا نشانہ بن گئے

پچ فکسنگ پر ٹویٹ کرنے پر شعیب اختر بھارتیوں کے مذاق کا نشانہ بن گئے

کراچی: بھارت میں ہونے والی پچ فکسنگ کی خبر پر ٹویٹ کرنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھارتیوں نے مذاق کا نشانہ بنا دیا۔ شعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ میں یہ خبر سن کر حیران رہ گیا اور مجھ سے کچھ بولا بھی نہیں گیا۔ اگر پچ فکسنگ افواہ یا کوئی مذاق بھی […]

جسٹس اعجاز افضل نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس اعجاز افضل نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز افضل نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اور دوسرے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کولمبو کے دورے پر ہیں، جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک دوسرے سینئیرترین جج جسٹس اعجاز افضل قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے […]

نفیس زکریا ملائیشیا میں ہائی کمشنر، ڈاکٹر فیصل ترجمان دفترخارجہ مقرر

نفیس زکریا ملائیشیا میں ہائی کمشنر، ڈاکٹر فیصل ترجمان دفترخارجہ مقرر

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ڈاکٹرفیصل کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کو نیا ترجمان دفترخارجہ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ نفیس زکریا اب ملائیشیا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور بحثیت ترجمان وہ آج دفترخارجہ میں الوداعی بریفنگ دیں گے۔ ڈاکٹر فیصل اس سے قبل ڈی جی […]

روس کا خوفناک ایٹمی میزائل ’شیطان 2‘ کا تجربہ

روس کا خوفناک ایٹمی میزائل ’شیطان 2‘ کا تجربہ

ماسکو: روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 12 جوہری ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے تربیتی مشقوں کے دوران اپنے نئے تباہ کن ایٹمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا […]

شام میں کیمیائی حملہ بشار حکومت نے کیا، اقوام متحدہ کی تصدیق

شام میں کیمیائی حملہ بشار حکومت نے کیا، اقوام متحدہ کی تصدیق

نیویارک: اقوام متحدہ نے شام کے صوبہ ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملے میں بشار الاسد حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس شام کے علاقے خان […]

پشاور کے حلقہ ’این اے 4‘ کا حتمی نتیجہ جاری

پشاور کے حلقہ ’این اے 4‘ کا حتمی نتیجہ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاورکے حلقے این اے 4 کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے 4 کا حتمی نتیجہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کے ارباب عامر45734 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔ اے این پی کے خوش دل خان 24 ہزار874 ووٹ لیکر […]

عمران بدقسمت ہیں جو درگاہ شہباز قلندر نہیں جاسکے، مراد علی شاہ

عمران بدقسمت ہیں جو درگاہ شہباز قلندر نہیں جاسکے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کے مزار میں نہیں پہنچ پائے جب کہ جس کا درگاہ کے اندر جانے کا بلاوا ہوتا ہے وہی اندر جاتا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلیک ڈے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ، ڈپٹی اسپیکرشہلا […]

عمران خان معافی مانگنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں، ڈاکٹرعاصم

عمران خان معافی مانگنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں، ڈاکٹرعاصم

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان معافی مانگنے کیلیے پیدا ہوئے ہیں۔ اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے دو سال تک تفتیش کے بغیر مقدمات کا […]

پاکستان امت مسلمہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امام کعبہ

پاکستان امت مسلمہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امام کعبہ

اسلام آباد: امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ میں نہایت اہمیت کے حامل ملک ہیں۔ امام کعبہ پاکستان کے 3 روزہ دورے کے بعد سعودی عرب روانہ  ہوگئے، وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور قائم مقام سعودی سفیر نے ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔ اس موقع پر […]

‘وزراء، مشیروں کی اتنی بڑی فوج ہے، ایوان میں نہیں آ سکتے تو مستعفی ہوجائیں’

‘وزراء، مشیروں کی اتنی بڑی فوج ہے، ایوان میں نہیں آ سکتے تو مستعفی ہوجائیں’

اسلام آباد: بتایا جاتا ہے وزیر کی طبیعت خراب ہے اور وہی وزیر کہیں جلسے سے خطاب کر رہا ہوتا، رویہ نہ بدلا تو احکامات جاری کر دیں گے: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ایک بار پھر برہم چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا […]

مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے: ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے: ملیحہ لودھی

نیو یارک: کشمیری عوام 70 برس سے اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل کے منتظر ہیں، بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کیا: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر […]

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، بھارتی فوج کا ظلم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا: شاہد خاقان عباسی وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے یوم سیاہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کشمیریوں کی قربانی اور جدوجہد کو خراج تحسین […]

چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفر حجازی پر فرد عائد

چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفر حجازی پر فرد عائد

اسلام آباد: کوئی ریکارڈ ٹمپرنگ نہیں کی اس لئے یہ کیس نہیں بنتا، ظفر حجازی نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی پر چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اسلام آباد کی سپیشل جج ارم نیازی کی […]

مولا جٹ 2 پر ماہرہ، فواد، حمزہ اور حمائمہ کو نوٹس جاری

مولا جٹ 2 پر ماہرہ، فواد، حمزہ اور حمائمہ کو نوٹس جاری

کراچی: پاکستانی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ”مولاجٹ“کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہوفلمز کارپوریشن نے ”مولاجٹ2“ کے پروڈیوسرز اور فلم میں شامل اداکاروں کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ کامیاب پاکستانی فلم مولاجٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہوفلمز کارپوریشن نے مولا جٹ 2 کے پروڈیوسرز اور فلم کی کاسٹ کو قانونی نوٹس بھیج […]

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں کو افواہ قرا ر دے دیا

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں کو افواہ قرا ر دے دیا

ممبئی: اداکارہ کا کہنا ہے کہ دلہن اور دولہا کا فوٹو شوٹ کروانے اور حقیقی زندگی میں بہت فرق ہوتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ دسمبر میں شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کئے گئے اپنے ایک بیان […]

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 70 سال ہو گئے، آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 70 سال ہو گئے، آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

سری نگر: 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا وہ سیاہ دن تھا جب بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم، قتل عام اور جبری قبضے کا آغاز کیا جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ مقبوضہ وادی پر بھارتی قبضے کو 70 سال ہو گئے، جس کے خلاف دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ […]

ترکی میں اردوان کے مخالفین متحد، نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

ترکی میں اردوان کے مخالفین متحد، نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

انقرہ : سابق خاتون وزیر داخلہ میرل اکسنیرنے پارٹی کی سربراہ منتخب ہوتے ہی ملک کو ترقی یافتہ بنانے اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ترک صدر سے مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کے نظریاتی مخالفین نے سابق وزیر داخلہ میرل اکسنیر کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دیدی […]

دوہری شہریت پر آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نااہل قرار

دوہری شہریت پر آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نااہل قرار

سڈنی: رواں برس انتخابات میں بارنبی اور 4 دوسرے ارکانِ پارلیمان کا انتخاب غلط ہے، آئین کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے: عدالت آسٹریلیا کی ایک ہائی کورٹ نے نائب وزیرِ اعظم بارنبی جوئس کو دہری شہریت کی وجہ سے نا اہل قرار دے دیا، انکی نااہلی سے حکومت […]

گوجرانوالہ کا خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریہ آسٹریا میں گرفتار

گوجرانوالہ کا خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریہ آسٹریا میں گرفتار

لاہور: گوجرانوالہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا اور درجنوں افراد کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریہ کو ہنگری میں پولیس نے پکڑ لیا، 35 سالہ ملزم انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ گوجرانوالہ میں دہشت کی علامت اور بھتہ خور گینگ چلانے والا خطرناک ملزم عاطف عرف عاطی لاہوریا آسٹریا میں […]

ڈیزل ساڑھے تین، پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا ہونیکا امکان

ڈیزل ساڑھے تین، پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا ہونیکا امکان

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے: ذرائع وزارت پٹرولیم یکم نومبر سے شروع ہونیوالے ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں […]

1 5 6 7 8 9 42