وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پاکستان کے ترقی یافتہ ہونے کا غم کھایا جا رہا ہے
کوہاٹ : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی ہم لائیں گے، دو ہزار اٹھارہ میں ن لیگ کی حکومت ہو گی ۔
وزیراعظم نوازشریف نے کوہاٹ میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پاکستان کے ترقی یافتہ ہونے کا غم کھایا جا رہا ہے، سی پیک پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لے کر آئے گا ، دو ہزار اٹھارہ میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔
وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کے ترقی یافتہ ہونے کا غم کھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے ۔ سی پیک پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لے کر آئے گا ۔
وزیراعظم نوازشریف نے کوہاٹ میں ہسپتال، یونیورسٹی میں ویمن کیمپس اور ریل کار سروس شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 400 کروڑ روپے کوہاٹ کے بزرگوں اور بہنوں پر قربان ہیں ۔ انہوں نے فوجی افسروں، پولیس کے جوانوں اور عام شہریوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔