آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2018ء کوغیر معمولی چیلنجز سے بھرپور انتہائی اہمیت کا حامل سال قرار دیدیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر آرمی چیف کا بیان جاری کیا ،جس میں جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ 2017 ء کا یادگار سال اختتام پذیر ہوا اور 2018 غیرمعمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔آڑمی چیف نے بیان میں مزید کہا کہ نئے سال میں اندرونی اور بیرونی سطح پرچیلنجز درپیش ہوں گے، جنہیں مل کرمواقع میں تبدیل کرنا ہوگا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے جذبے کی طاقت کوکوئی شکست نہیں دے سکتا، چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔آرمی چیف کا بیان نئے سال کی آمد کے موقع پر آیا ہے جس کا استقبال پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔