counter easy hit

امریکہ میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز

امریکہ میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز

لاہور امریکی ریاست میری لینڈ میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، بالٹی مور میں سجے اس لائٹ سٹی میں دنیا بھر سے ماہر آرٹسٹ شریک ہوئے اور لیزر لائٹس، ملٹی میڈیا لائٹ پراجیکشن، تھری ڈی میپنگ اور سپیشل ایفکٹس کے ذریعے فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس موقع […]

پاکستان اقوام متحدہ کے 2 اہم اداروں کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کے 2 اہم اداروں کا رکن منتخب

نیویارک: پاکستان ووٹنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی 2 غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کو 2019 سے 2022 تک اقوام متحدہ کی این جی اوز (غیر سرکاری تنظیموں) کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔  اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ […]

پنجاب پاور اسکینڈل؛ سابق سی ایف او اور شہباز شریف کے داماد میں گہرے تعلقات کا انکشاف

پنجاب پاور اسکینڈل؛ سابق سی ایف او اور شہباز شریف کے داماد میں گہرے تعلقات کا انکشاف

لاہور: پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کے گرفتار سابق سی ایف او اکرام نوید اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد  عمران علی کے درمیان گہرے تعلقات کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی کے سابق چیف فنانس آفیسر اکرام […]

کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی

کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی

کراچی: منگھو پیر میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بچی کو زیادتی و […]

سابق عراقی صدر صدام حسین کا مقبرہ مسمار، لاش قبر سے غائب

سابق عراقی صدر صدام حسین کا مقبرہ مسمار، لاش قبر سے غائب

بغداد: عراقی شہر تکریت میں صدام حسین کا مقبرہ فضائی بمباری سے تباہ ہوگیا ہے جب کہ ان کی لاش بھی قبر سے غائب ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق عراقی صدر صدام حسین کا مقبرہ فضائی بمباری میں تباہ ہوگیا ہے جب کہ ان کی قبر سے لاش بھی غائب ہے۔ صدام حسین کو […]

مشتاق احمد کا دل پاکستان میں کوچنگ سے بھر گیا

مشتاق احمد کا دل پاکستان میں کوچنگ سے بھر گیا

کولمبو:  سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا دل پاکستان میں کوچنگ سے بھر گیا جب کہ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے سری لنکن اسپن بولنگ کوچ بننے کیلیے دلچسپی ظاہر کردی۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اس وقت اسپن بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش ہے، اسپنرز کی ٹریننگ کیلیے آئی لینڈرز جن ناموں پر غور […]

فواد عالم کے عدم انتخاب پر چیف سلیکٹر جواز تراشنے لگے

فواد عالم کے عدم انتخاب پر چیف سلیکٹر جواز تراشنے لگے

کراچی: چیف سلیکٹر انضمام الحق فواد عالم کے عدم انتخاب پر جواز تراشنے لگے۔ فواد عالم کو ایک بار پھر نظر انداز کیے جانے پر سلیکشن کمیٹی اور خاص طور پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انھوں نے اس حوالے سے ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ سے بات چیت میں کہا کہ […]

ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو وائرل

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارت کی بھی صف […]

پولیس کے کمروں سے دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

پولیس کے کمروں سے دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دارالحکومت میں ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس تفتیشی افسران کے کمروں میں دن کو منشیات اور رات کو لڑکیاں ملتی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی بڑھتی شرح پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ آئی جی پولیس سلطان اعظم تیموری اور ایس […]

قومی ٹیم کی سلیکشن پر حکومتی حلقے بھی سلیکٹرز پر انگلیاں اٹھانے لگے

قومی ٹیم کی سلیکشن پر حکومتی حلقے بھی سلیکٹرز پر انگلیاں اٹھانے لگے

اسلام آباد /لاہور:  دورئہ برطانیہ کیلیے قومی ٹیم کی سلیکشن کے بعد حکومتی حلقے بھی سلیکٹرز پر انگلیاں اٹھانے لگے. دورئہ انگلینڈ کیلیے منتخب ناتجربہ کار اسکواڈ میں کئی حیران کن فیصلے سامنے آئے، مشکل کنڈیشنز میں ٹیسٹ میچز کیلیے جہاں اس فارمیٹ میں ایک میچ کا بھی تجربہ نہ رکھنے والے امام الحق، فخرزمان، فہیم اشرف، عثمان […]

ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، آگے بڑھنے میں کچھ وقت لگے گا، حمائمہ ملک

ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، آگے بڑھنے میں کچھ وقت لگے گا، حمائمہ ملک

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن درست سمت میں آگے بڑھنے میں ابھی کچھ مزید وقت لگے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اور میوزک کے ساتھ ساتھ […]

چھوٹی کھلونا کشتی نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرلیا

چھوٹی کھلونا کشتی نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرلیا

اسکاٹ لینڈ: دو بچوں کی تیار کردہ ایک کشتی مسلسل ایک سال سے کھلے سمندروں میں تیر رہی ہے اور ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے باوجود اب تک نہیں ڈوبی۔ بچے عموماً چھوٹی کشتیاں تالاب یا سوئمنگ پول میں ہی چلاتے ہیں لیکن اسکاٹ لینڈ کے دو بھائیوں نے بحری قزاقوں والی ایک خوبصورت  کشتی […]

تین باتیں جو زندگی بھر آپ کے کام آئیں گی

تین باتیں جو زندگی بھر آپ کے کام آئیں گی

پاکستان کے مایہ ناز مزاح نگار انور مسعود نے ایک نجی پروگرام میں کہا: ’’ادب/ لٹریچر یہ نہیں کہ آپ کیا چیزیں شامل کررہے ہیں۔ ادب یہ ہے کہ آپ کیا چیزیں چھوڑ رہے ہیں۔‘‘ یہ بلاگ لکھتے ہوئے کچھ ایسی ہی کیفیت میری بھی ہے۔ جس موضوع پر قلم اٹھایا ہے اس پر کتابیں لکھی […]

چیف جسٹس نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نواز شریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 16 ارکان اسمبلی کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر 15 روز کی پابندی لگائی ہے۔ چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے فیصلے […]