counter easy hit

ماہ رمضان میں سب سے طویل اور مختصر ترین روزہ کہاں ہوگا

ماہ رمضان میں سب سے طویل اور مختصر ترین روزہ کہاں ہوگا

کراچی: رواں سال ماہ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے اور 2 منٹ کا ہوگا جب کے سب سے مختصر دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔ دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے اور رواں سال اس بات کا بھی امکان ہے […]

فوج نے پشاور کی دو چیک پوسٹ پولیس کے حوالے کردیں

فوج نے پشاور کی دو چیک پوسٹ پولیس کے حوالے کردیں

پشاور: پاک فوج نے شہر کے دو بڑے سیکورٹی ناکے سول انتظامیہ کے حوالے کردیے۔ پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے شہر کی اندرونی سیکورٹی کے لیے قائم کی گئیں  دو چیک پوسٹوں کو پولیس  کی نگرانی میں دے دیا، گورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو […]

پاکستانی تعمیراتی کمپنی ایم ایس اے نے عالمی ورسائلز ڈیزائن ایوارڈ 2018 جیت لیا

پاکستانی تعمیراتی کمپنی ایم ایس اے نے عالمی ورسائلز ڈیزائن ایوارڈ 2018 جیت لیا

پاکستان کی تعمیراتی فرم ایم ایس اے نے پرکس ورسائلز ایوارڈ 2018 جیت لیا یہ عالمی اعزاز تعمیراتی کمپنی ایم ایس اے نے پشاور میں واردا کی عمارت کو منفرد نمونہ سے تعمیر کرنے پر حاصل کیا ہے۔ یہ اعزاز سید فواد حسین بانی و پرنسپل آرکیٹیک ایم ایس اے کو جناب جیروم گارڈین، سیکرٹری […]

نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا

نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا مین بجلی سپلائی کرنے والے سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کا اثر اسلام آباد پر بھی پڑا اور نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران […]

نوجوانوں کے شاندار کھیل پر کپتان خوشی سے سرشار

نوجوانوں کے شاندار کھیل پر کپتان خوشی سے سرشار

ڈبلن:  نوجوان بیٹسمینوں کے شاندار کھیل پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد خوشی سے سرشار ہیں انھوں نے امام الحق اور بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی امید ظاہر کر دی۔ کپتان کے مطابق  ٹیم انگلینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرنے کیلیے تیار ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سرفراز […]

گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر دھرنوں کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریف

گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر دھرنوں کے کرداروں کے نام لوں گا، نواز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف  دھرنے دلوائے گئے تاہم میں گھبرانے والا نہیں ہوں وقت آنے پر کرداروں کے نام لوں گا۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا پی ٹی آئی گندی زبان والی جماعت ہے، یہ […]

کانز فلم فیسٹیول میں ملیکا شراوت کا بچوں کے جنسی استحصال کیخلاف انوکھا احتجاج

کانز فلم فیسٹیول میں ملیکا شراوت کا بچوں کے جنسی استحصال کیخلاف انوکھا احتجاج

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شراوت نے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف پنجرے میں بند ہو کر احتجاج کرکے سب کو حیران کردیا۔ انٹرٹینٹمنٹ کی دنیا میں فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ تقریباً تمام اہم شخصیتیں […]

اداکاری، ماڈلنگ کیساتھ پروڈکشن کر رہی ہوں، حریم فاروق

اداکاری، ماڈلنگ کیساتھ پروڈکشن کر رہی ہوں، حریم فاروق

لاہور: معروف اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے کہا ہے کہ مجھے ایڈونچر کرنا اچھا لگتا ہے، اسی لیے اداکاری، ماڈلنگ کے ساتھ اب پروڈکشن بھی کررہی ہوں۔ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، اسی لیے بطور پروڈیوسرایک فلم بنالی ہے اورآئندہ بھی اسی طرح کے اہم موضوعات پرفلمیں بنانے کا سلسلہ جاری […]

درخت کے پتوں کے عوض بسکٹ خریدنے والا چالاک کتا

درخت کے پتوں کے عوض بسکٹ خریدنے والا چالاک کتا

کولمبیا:کہا جاتا ہے کہ پیسے درختوں پر نہیں اگتے لیکن کولمبیا میں ایک کتا ایسا ہے جس کےلیے رقم درختوں پر اگتی ہے اور وہ پتوں کے ذریعے اپنے من پسند بسکٹ خریدتا ہے۔ کئی روز تک اس کتے نے طالب علموں کو کھانے کے ایک اسٹال پر نقد رقم کے بدلے اشیا خریدتے دیکھا تو اس […]

ناخن کترنے والے افراد کے لیے انوکھے ناخن تیار

ناخن کترنے والے افراد کے لیے انوکھے ناخن تیار

اپنے ناخنوں کو دانتوں میں کترنے والے افراد کے لیے نیل آرٹ کے ماہر کاریگروں نے دانت کی شکل والے ناخن ڈیزائن کرلیے۔ مصنوعی ناخنوں کے نت نئے ڈیزائن صارفین میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں لیکن ’دانت‘ کی شکل کے ناخن نے سوشل میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹا گرام میں ’ نیل […]

پہلی بار دنیا بھر میں ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان

پہلی بار دنیا بھر میں ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان

کراچی:  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ پہلا روزہ کل جمعرات 17مئی کو ہو گا جبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے […]

ترسیلی نظام میں خرابی؛ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بریک ڈاؤن

ترسیلی نظام میں خرابی؛ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا بریک ڈاؤن

لاہور: بجلی فراہم کرنے والے سپلائی سسٹم میں فنی خرابی کے باعث  لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے بجلی سپلائی کرنے والے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہونے اور بجلی کےبریک ڈاؤن کی وجہ سے لاہور، ملتان،وہاڑی، چشتیاں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، لکشمی […]

زائد فیس وصولی؛ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

زائد فیس وصولی؛ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 3رکنی لارجر بینچ میں اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست گزار کو ہدایت کی کہ جو اسکول زائد فیس وصول کررہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔ عدالت نے بیکن ہاؤس کے وکیل کمال اظفر کو بینچ کی تشکیل پر تحریری اعتراض دائر کرنے کی ہدایت […]

شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات ختم کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات ختم کرنے کی دھمکی

سیئول: شمالی کوریا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی شمالی کوریا اورامریکا کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی تھی لیکن اب ایک بارپھرشمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔ اس متعلق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری […]

پارسل کے ذریعے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پارسل کے ذریعے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل کے ذریعے برطانیہ بھیجی جانے والی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران برطانیہ کیلیے بک کیا گیا پارسل قبضے میں لیا گیا جس میں موجود شرٹس اورکچن میں استعمال ہونے والی لکڑی […]

سعودی شاہ زادے کا فرمان ؛ ’’فلسطینیو! خاموش! مجھے اسرائیلی بندوقوں کی موسیقی سُننا ہے‘‘

سعودی شاہ زادے کا فرمان ؛ ’’فلسطینیو! خاموش! مجھے اسرائیلی بندوقوں کی موسیقی سُننا ہے‘‘

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادۂ معظم محمد بن سلمان نے کچھ دنوں پہلے فرمان جاری کیا تھا: ’’فلسطینی صدر ٹرمپ کی امن سے متعلق تجاویز قبول کریں یا اپنا منہہ بند رکھیں‘‘ مگر یہ فلسطینی بڑے ہی گستاخ ہیں، ویسے بھی پیغمبروں کی بستی کے مکین شاہوں کو خاطر میں کہاں لائیں گے، انھوں نے […]

نا اہل وزیراعظم کے انڈین بول

نا اہل وزیراعظم کے انڈین بول

ممبئی حملوں کے بارے میں دیے گئے بیان نے نواز شریف کے چہرے پر پڑے محبّ وطن کا نقاب الٹ دیا ہے، اند ر سے مکروہ اور غدار چہرہ قوم کے سامنے آیا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اس بیان سے شدید غصے اور اشتعال میں ہے۔ کیا نواز شریف کا انڈیا سے تعلق وزارت عظمیٰ سے نااہل […]

پاکستان انٹرنیشنل  پریس ایجنسی پی پی اے کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد  کے  منتخب ممبران کے   اعزاز میں استقبالیہ 

پاکستان انٹرنیشنل  پریس ایجنسی پی پی اے کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد  کے  منتخب ممبران کے   اعزاز میں استقبالیہ 

اسلام آباد؛(رپورٹ ؛عظمت علی سے )پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی پی پی اے کی انتظامیہ کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ/ناشتہ کا اھتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا گیا جس میں نیشنل پریس کلب کے صدر طارق چودھری ،سیکرٹری شکیل انجم نے بھی شرکت کی […]

امام الحق کی شاندار بیٹنگ، پاکستانکی آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست  

امام الحق کی شاندار بیٹنگ، پاکستانکی آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست  

اسلام آباد؍ڈبلن  (رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ) پہلا ٹیسٹ کھیلنے والےقومی چیف سلکیٹر انضمام الحق کے بھانجے امام الحق اور بابر اعظم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی آئرلینڈ کی ٹیم کو واحد ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈبلن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ […]

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ، بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر صدر ،ْ شہباز سینئر سیکرٹری جنرل منتخب

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ، بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر صدر ،ْ شہباز سینئر سیکرٹری جنرل منتخب

غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری ، تمام توجہ اولمپکس پر ،ورلڈ کپ میں اچھی ٹیم ہوگی ،صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن اسلام آباد (خصوصی رپورٹ؛اصغر علی مبارک سے ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں بریگیڈ خالد سجاد کھوکھرآئندہ چار سال کیلئے صدر اور شبہاز سینئر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں پریس کانفرنس سے خطاب میں […]

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما محترمہ فردوس عاشق اعوان کا دورہ یورپ کے دوران فرانس میں شایان شان استقبال، چیئرمین عمران خان کا خصوصی پیغام پہچائیں گی

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما محترمہ فردوس عاشق اعوان کا دورہ یورپ کے دوران فرانس میں شایان شان استقبال، چیئرمین عمران خان کا خصوصی پیغام پہچائیں گی

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما محترمہ فردوش عاشق اعوان یورپ کے تاریخی دورے کے دوران فرانس پہنچ گئیں۔ جہاں ان کا کارکنوں نے فقید المثال استقبال کیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شیخ نعمت اللہ نے یس اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فردوس عاشق اعوان الیکشن […]

گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں سیاستدانوں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ گجرات سے نون لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ اور چوہدری افضل دیونہ نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور وسطی پنجاب […]

پولیس نے ٹارگٹ کلر رئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا

پولیس نے ٹارگٹ کلر رئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا

کراچی جیل پولیس نے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا، جیل سپریٹنڈنٹ نے عدم پیشی کا لیٹر جمع کرادیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، جیل سپرینٹنڈنٹ […]

امام کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

امام کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے امام الحق اور بابر اعظم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی آئرلینڈ کی ٹیم کو واحد ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آئرلینڈ نے 319 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی […]