counter easy hit

فہیم اشرف ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

فہیم اشرف ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

ڈبلن: آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ فہیم اشرف نے آئرلینڈ کیخلاف 50 رنز مکمل کرنے کے لیے 52 بالز کھیلیں، فہیم سے قبل یہ ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا جنھوں نے2009 میں نیوزی لینڈ سے میچ میں 57 بالز پر ففٹی بنائی تھی۔ فہیم […]

وادی نیلم: سیر کو گئے سیاحوں کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے موت کے منہ میں جاپہنچے، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

وادی نیلم: سیر کو گئے سیاحوں کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے موت کے منہ میں جاپہنچے، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

مظفر آباد: وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے کے اوپر بنایا گیا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 سے زائد افراد تیز رفتار نالے میں بہہ گئے، پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑی […]

خیبر پختونخوا، فاٹا میں طوفانی بارشوں سے 14 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا، فاٹا میں طوفانی بارشوں سے 14 افراد جاں بحق

پشاور/لنڈی کوتل: خیبرپختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں طوفانی بارشوں سے تقریباً 14 افراد جابحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ علاقے میں طوفانی ہواؤں کے باعث کچے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی […]

شمالی کوریا کا اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

سیئول: شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب 23 مئی کو شمالی کوریا اور امریکا کے مابین مذاکرات کا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ فرانسیسی خبر رساں […]

ایئر بلیو، طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے، سپریم کورٹ

ایئر بلیو، طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے، سپریم کورٹ

کراچی: سپریم کورٹ نے نجی ایئرلائن ’ایئر بلیو‘ کو 2010 میں ہونے والے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران ایئربلیو کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) جنید خان کا […]

فرانس: ’دہشت گردی کے حملے‘ میں ایک ہلاک متعدد زخمی

فرانس: ’دہشت گردی کے حملے‘ میں ایک ہلاک متعدد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے چاقو کے حملے میں ایک شخص کو قتل اور متعدد کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ الجزیرہ نے فرانس کے میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حملہ دارالحکومت میں اوپرا ہاؤس میں پیش آیا۔ رپورٹ میں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف […]

انڈونیشیا: 3 مسیحی عبادت گاہوں میں خود کش دھماکے، 9 افراد ہلاک

انڈونیشیا: 3 مسیحی عبادت گاہوں میں خود کش دھماکے، 9 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں 3 مسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والے خود کش دھماکوں میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تمام دھماکے مختصر وقفے کے بعد ہوئے جن میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے تاہم فوری طور پر ان دھماکوں کی ذمہ […]

مفتاح اسمٰعیل کا 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کرنے کا وعدہ

مفتاح اسمٰعیل کا 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کرنے کا وعدہ

کراچی: وزیرِ خزانہ اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل برآمداتی تجارت سے متعلقہ 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز تقسیم کرے گی۔ ایف پی سی سی آئی کی برانڈ آف دی ایئر کی تقریبات اور کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن (کیپٹا) سے […]

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کراچی پہنچ گئےجہاں وہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارسندھ میں صاف پانی وماحول کی فراہمی، سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں، متفرق توہین عدالت کی درخواست، مٹھی میں 5 بچوں کی ہلاکت اور گردوں کی پیوندکاری ازخود […]

چیف جسٹس نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی

چیف جسٹس نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کر رہے ہیں، انہوں نے 12 مئی کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔ چیف جسٹس نے بیرسٹرفیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ کیاسانحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں؟بیرسٹرفیصل صدیقی نے […]

اسٹیل ملز کے قیام اور فروخت، طارق شفیع کے بیانات میں تضادات تھے،واجد ضیا

اسٹیل ملز کے قیام اور فروخت، طارق شفیع کے بیانات میں تضادات تھے،واجد ضیا

احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شریف خاندان میں بھاری رقوم کی باہمی لین دین کا ریکارڈ پیش کردیا گیا، پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے کہا کہ گلف اسٹیل ملز کے قیام اور فروخت سے متعلق طارق شفیع کے بیان اور 2 […]

پاکستان کے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ منصوبے پر کام جاری

پاکستان کے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ منصوبے پر کام جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت اور واٹر کمیشن کی کوششوں سے بین الاقوامی طرز کے پاکستان کے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جس کے پہلے مرحلے کا کام اگلے مہینے اور دوسرا مرحلہ اس سال دسمبر میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سال 2019 میں شیڈول پر ہے۔  ذرائع کے […]

تھر پاورپلانٹ شہید بینظیر کا خواب تھا، وزیراعلیٰ سندھ

تھر پاورپلانٹ شہید بینظیر کا خواب تھا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میری روح میں ہے، تھر کا کوئلہ اور پاور پلانٹ لگانا میری قائد شہید بےنظیر بھٹو کا خواب تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تھر فاؤنڈیشن کی تقریب رونمائی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو اور میرے والد سید عبداللہ شاہ نے اس پروجیکٹ […]

حب میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو تاجر اور بیٹا ہلاک

حب میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو تاجر اور بیٹا ہلاک

حب میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہندو تاجر اور اس کے بیٹے کو ہلاک کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق تاجر جے پال داس بیٹے ہریش کے ساتھ گڈانی سے حب آ رہا تھا کہ اس دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے دونوں افراد کو قتل کر دیا گیا۔واقعے کے خلاف شہریوں نے کراچی کوئٹہ […]

’گن کنٹرول گروپ‘ کے حمایتی دہشتگرد قرار

’گن کنٹرول گروپ‘ کے حمایتی دہشتگرد قرار

امریکی رائفل ایسوسی ایشن نے گن کنٹرول گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے ) کے نئےمنتخب صدر اولیور ناتھ نے کہا کہ گن مخالف مظاہرے کرنے والے ’شہری دہشت گردی‘ کررہے ہیں۔  امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکول پر فائرنگ کی وجہ بندوق […]

ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں، علی گیلانی

ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں، علی گیلانی

حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں ہے، ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کوپتاہی نہیں کہ تحریکیں بندوق کی گولی سےختم نہیں ہوتیں۔ کشمیری عوام بے حد اصولی اور جائز تحریک کے ساتھ ہیں۔ بھارتی […]

بھارت، مہاراشٹرا پولیس کے افسر نے خودکشی کرلی

بھارت، مہاراشٹرا پولیس کے افسر نے خودکشی کرلی

بھارت میں مہاراشٹر پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سابق سربراہ ہمانشو رائے ممبئی میں مردہ پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمانشو رائے نے خودکشی کی ہے، ہمانشو رائے نے ڈیوڈ ہیڈلے کی گرفتاری اور انڈین پریمئر لیگ میں سٹے بازی کا نیٹ ورک توڑنے سے […]

شام سے جھڑپیں، اسرائیلی سیاحت کو زبردست نقصان

شام سے جھڑپیں، اسرائیلی سیاحت کو زبردست نقصان

شام سے جھڑپوں کے بعد اسرائیلی سیاحت کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق وادی جولان کے ہوٹلوں میں بکنگ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور سیاحوں میں خوف و ہراس کی لہر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں پہلے سے بک60 سے80 فیصد ہوٹلوں کے کمروں […]

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نو منتخب صدرچوہدری رزاق ڈھل کے اعزاز میں حاجی مزمل حسین کا اپنے میرج ہال میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نو منتخب صدرچوہدری رزاق ڈھل کے اعزاز میں حاجی مزمل حسین کا اپنے میرج ہال میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام

پیرس (علی اشفاق سے) معروف کاروباری شخصیات اور مزمل میرج ہال کے مالک حاجی مزمل حسین اور سبط مزمل نے گزشتہ روز چوہدری رزاق ڈھل کو پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کا صدر بننے کی خوشی میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری و صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ عشائیہ تقریب […]

صاحب ٹریفک میں پھنسے تو اہلکار کی شامت آگئی

صاحب ٹریفک میں پھنسے تو اہلکار کی شامت آگئی

حیدرآباد میں لطیف آباد نمبر 2 پر بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر آئے تو کرے کوئی اور بھرے کوئی کی مثال بن گئی، احتجاج سے ٹریفک جام ہوا اور ٹریفک جام  میں پھنسے ایس ایس پی پیر محمد شاہ، بس پھر کیا تھا، جو جو نظر آیا کوئی معطل کسی کی مدت ملازمت کم […]

اسپتال آئیں، علاج کرائیں اور انعام بھی پائیں

اسپتال آئیں، علاج کرائیں اور انعام بھی پائیں

مشروبات اور کپڑوں کے برینڈز کے بعد لاہور کے ایک نجی اسپتال نے بھی مریضوں کو راغب کرنے کا انوکھا انداز اپنایا ہے، مریضوں کو علاج کے ساتھ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے جا رہے ہیں، اسپتال آئیں، علاج کرائیں اور انعام بھی پائیں۔ لاہور میں واقع ایک نجی گائنی اسپتال میں ان دنوں […]

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، دوسری جانب سورج بھی آگ برسا رہا ہے لیکن کراچی میں اعلانی اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، مختلف علاقوں میں 14سے زائد گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، کے الیکٹرک کے بن قاسم پاورپلانٹ کے یونٹ کی تکنیکی خرابی آٹھ دن بعد […]

خواتین کیلیے گلابی موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی

خواتین کیلیے گلابی موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی

لاہور: ویمن آن ویل پروگرام کے تحت خواتین کے لئے گلابی موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی۔ چیف منسٹر اسٹریٹجک اینڈریفارمز یونٹ کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 3 ہزارموٹرسائیکلیں تقسیم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں اتوار13 مئی کو 700 خواتین کو گلابی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی، ہنڈا کمپنی سے […]

کراچی میں ہفتے کو ہونے والےپیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

کراچی میں ہفتے کو ہونے والےپیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے ہفتہ کو باغ جناح میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔ اس جلسے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے بتایا کہ جلسہ سانحہ 12 مئی کے […]