counter easy hit

اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید

اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید

بیت المقدس: غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ شب اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل فوج کا دعوی ہے کہ […]

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز […]

لاہور میں دورانِ پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا

لاہور میں دورانِ پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا

لاہور: مسلم ٹاؤن میں تربیتی طیارے کا دروازہ گر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دوران پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گرگیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ تربیتی طیارہ فضا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا دروازہ ٹوٹ کر رہائشی آبادی میں جاگرا تاہم […]

چمن کے مال روڈ پر دھماکا اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی

چمن کے مال روڈ پر دھماکا اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور بارودی مواد موٹر […]

راؤ انوار کی غیرقانونی اسلحہ کیس میں بھی ضمانت منظور

راؤ انوار کی غیرقانونی اسلحہ کیس میں بھی ضمانت منظور

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں بھی ضمانت منظور کرلی ہے۔ کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار […]

انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریزائڈنگ افسران کو ہدایات نامہ جاری

انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریزائڈنگ افسران کو ہدایات نامہ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کوہدایات نامہ ارسال کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 تیارکریں گے، جس میں امیدواروں کوملنے والے ووٹوں کی تفصیلات درج ہوں گی، بچ جانے والے […]

سیاست دانوں کی انگارے اگلتی زبانیں

سیاست دانوں کی انگارے اگلتی زبانیں

اگر ہم پاکستان میں جاری انتخابی مہم پر غور کریں تو ایک نہایت دلچسپ مگر اسی قدر افسوس ناک صورت حال ہمارے سامنے آتی ہے۔ پاکستانی عوام کو اس مرتبہ کے انتخابات میں جو مسئلہ درپیش ہے وہ یہ ہے کہ وہ آخر کار کیسے دوسروں کے مقابلے میں نسبتاً کم برے راہنما کا انتخاب […]

ہم جیسے لوگوں کا نام و نسب تماشا ہے!

ہم جیسے لوگوں کا نام و نسب تماشا ہے!

شدت پسندی ہمارے معاشرے کا ایک سنگین المیہ بن چکی ہے اور اس پر افسوس تو یہ کہ ہم اس کا ادراک بھی نہیں کر رہے۔ عدم برداشت ہماری رگ و جاں میں کوٹ کوٹ کے بھری ہے۔ فرق کو تسلیم کرنا تو ہم نے سیکھا ہی نہیں ہے۔ مہذب معاشروں میں فرق سیکھنے کی […]

شدید گرمی، جاپانیوں نے جیکٹوں میں پنکھے لگا لئے

شدید گرمی، جاپانیوں نے جیکٹوں میں پنکھے لگا لئے

ٹوکیو: جاپانیوں نے گرمی سے بچنے کا حل نکال لیا، جیکٹوں میں بھی پنکھے لگا دیئے، دارالحکومت ٹوکیو میں نمائش میں پیش کر دیئے۔ جاپان میں موسم گرما میں آگ برساتے سورج کے ساتھ ہوا میں نمی اس کی شدت میں اضافہ کر دیتی ہے۔ اس برس تو شدید موسم نے صرف دارالحکومت ٹوکیو میں […]

چین کے تیراکی مقابلے میں ہزاروں افراد کی شرکت

چین کے تیراکی مقابلے میں ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور: یوں تو آپ نے تیراکی کے کئی مقابلے دیکھے ہونگے تاہم چین میں تیراکی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں یا سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور تیراکی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ مقابلے میں مقامی افراد کے علاوہ چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے […]

نایاب سفید شیر کا بچہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے

نایاب سفید شیر کا بچہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے

ٹیکساس: انتہائی نایاب سفید شیر کا بچہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ایک چڑیا گھر میں پہلی بار عوام کے سامنے لایا گیا۔ بچہ ٹائلر شہر میں ٹائیگر کریک اینمل سینکچوری میں پیدا ہوا۔ سات ہفتے کے بچے کا وزن پانچ اعشاریہ چار کلوگرام ہے، وہ ایک مادہ ہے اور اس کا نام لونا رکھا […]

عابد باکسر کی سیشن کورٹ میں پیشی، 10 مقدمات میں ضمانت منظور

عابد باکسر کی سیشن کورٹ میں پیشی، 10 مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے اینکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عدالت نےسابق پولیس انسپکٹر 4 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سابق انسپکٹر عابد باکسر کو ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کے روبرو پیش کیا گیا، عابد باکسر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عابد باکسر […]

الیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، شرجیل میمن

الیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے اور اگر الیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز […]

نواز شریف اور مریم کی سزا کیخلاف اپیل؛ نیب کو عدالتی معاونت کیلیے افسر مقرر کرنے کا حکم

نواز شریف اور مریم کی سزا کیخلاف اپیل؛ نیب کو عدالتی معاونت کیلیے افسر مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پرنیب کوعدالتی معاونت کے لیے افسرمقررکرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ […]

ملک بھر میں گوردواروں اور مندروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں گوردواروں اور مندروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور: امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرملک بھرمیں گوردواروں اور مندروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک میں امن وامان اورسیکیورٹی وجوہات کی بنا پرگوردواروں اورمندروں میں حفاظتی انتظامات مزید بہترکرنےکافیصلہ کیاگیا ہے، جب کہ گوردواروں اورمندروں کے اطراف بنائی گئی تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم اورغیرمتعلقہ افرادکا داخلہ […]

چوتھا ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چوتھا ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بولاوایو: پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی […]

نادرا کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق افواہوں کی تردید

نادرا کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق افواہوں کی تردید

نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پر پھیلی ان افواہوں کی تردید کردی جس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو آن لائن ووٹنگ کے ذریعے انتخابات 2018 کی رائے شماری میں حصہ لینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے جعلی اشتہار میں بتایا […]

کروڑوں روپے کی کرپشن: این ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

کروڑوں روپے کی کرپشن: این ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو ( نیب ) راولپنڈی نے 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں نیشنل ٹیسٹنگ سروسز ( این ٹی این ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر/ کنسلٹنٹس ہائرنگ کمیٹی کے رکن طاہر مقبول خاکوانی کو گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ این ٹی ایس ایک نجی ادارہ […]

ٹرمپ کی روسی صدر کو دورہ امریکا کی دعوت

ٹرمپ کی روسی صدر کو دورہ امریکا کی دعوت

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کو امریکا دورے کی دعوت دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہوں ہیلنسکی میں پوٹن کے ساتھ  ملاقات انتہائی کامیاب رہی  تھی۔ ملاقات میں انہوں نے اسرائیل کے تحفظ، جوہری […]

سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں، عمران خان

سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ جب کہ صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 22 جولائی کو مزار قائد پر جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے پیغام میں عمران خان نے سندھ خصوصاً […]

مخالفین کے پراپیگنڈہ سے گھبرانے والی نہیں، ہمیشہ میرٹ پر کام کیا، سعیدہ امتیاز

مخالفین کے پراپیگنڈہ سے گھبرانے والی نہیں، ہمیشہ میرٹ پر کام کیا، سعیدہ امتیاز

لاہور: اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ مخالفین کے پراپیگنڈہ سے گھبرانے والی نہیں، میرٹ پر کام کیا ہے اورآئندہ بھی جو کام کروں گی وہ میرٹ پر ہوگا۔ سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری فلم ’’وجود‘‘ کو عیدالفطر پر زبردست پذیرائی ملی لیکن کچھ مخالفین نے اس حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جس […]

رنبیر کپور نے ارشد وارثی سے سرکٹ کا کردار چھین لیا

رنبیر کپور نے ارشد وارثی سے سرکٹ کا کردار چھین لیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے رنبیر کپور نے معروف اداکار ارشد وارثی کی فلم ’منا بھائی‘ کے نئے سیکوئل سے چھٹی کرادی۔ بھارتی فلم نگری میں چاکلیٹی ہیرو سمجھے جانے والے اداکار رنبیر کپور کو فلم ’سنجو‘ ایسی راز آئی کہ اُن کے سامنے نئی فلمز کی آفر کی لائن لگ […]

گنیز بک کے 100 سے زائد ریکارڈ بنانے والا امریکی

گنیز بک کے 100 سے زائد ریکارڈ بنانے والا امریکی

نیو یارک: امریکی شہری اشیرتا فرمین کو نئے اور انوکھے عالمی ریکارڈ بنانے کا بہت شوق ہے اور اب انہوں نے اپنے پیٹ پر ایک منٹ میں 26 تربوز کاٹ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اشیرتا فرمین اس سے قبل ایک دو نہیں بلکہ 600 نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جن میں […]