counter easy hit

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری

اسلام آباد: بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں اس کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں۔ بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں بھارتی جاسوس […]

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے ڈیرے

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے ڈیرے

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی جب کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ لاہورسمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال دیئے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے سڑکوں پر گاڑیاں سست روی کا شکارہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ […]

الگ الگ سال میں پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی

الگ الگ سال میں پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی

کیلیفورنیا: جڑواں بچوں کی پیدائش میں عام طور پرمنٹوں کا فرق ہوتا ہے لیکن امریکا میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جو دو مختلف سالوں میں دنیا میں آئے ہیں۔ العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو دو مختلف سال میں پیدا ہوئے ہیں تاہم […]

ٹرمپ درحقیقت بھارتی زبان بول رہے ہیں، وزیر خارجہ

ٹرمپ درحقیقت بھارتی زبان بول رہے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکے بیان پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جب کہ 33 ارب ڈالرامداد کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ خواجہ […]

بیت المقدس برائے فروخت نہیں، فلسطین اتھارٹی

بیت المقدس برائے فروخت نہیں، فلسطین اتھارٹی

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس ’برائے فروخت‘ نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کو بھی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے […]

حکومت ڈاکٹر عافیہ کیلئے ایک خط بھی نہ لکھ سکی

حکومت ڈاکٹر عافیہ کیلئے ایک خط بھی نہ لکھ سکی

وقت کے پہیے نے اپنا مزید ایک چکر پورا کیا۔ سال 2017 کا اختتام ہوا اور 2018 کا آغاز ہوگیا۔ نئے سال کا استقبال دنیا بھر میں نہایت ہی مسرور انداز میں کیا جاتا ہے۔ عشرے کی الٹی گنتی (دس 10 سے ایک 1) کے اختتام پر نئے سال کا پیغام گویا خوشیوں کا سیلاب لے […]

اگلا انتخاب کونسی جماعت جیتے گی؟

اگلا انتخاب کونسی جماعت جیتے گی؟

اگلے الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔ ایک طرف پاکستان عوامی تحریک کے طاہر القادری تمام اپوزیشن جماعتوں کو یکجا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور دھرنے کی باتیں ہورہی ہیں تو دوسری طرف نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب کی یاترا کرچکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ایک اور این آر […]

وہ لہو جو پاکستان کے نام پر بہا اور پاکستان میں اجنبی ٹھہرا

وہ لہو جو پاکستان کے نام پر بہا اور پاکستان میں اجنبی ٹھہرا

قوموں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں آ پ بھلا نہیں سکتے۔ پاکستانی تاریخ میں 16 دسمبر بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی وجہ سے ہم اس دن کو نہیں بھول سکیں گے۔ سانحہ اے پی ایس کے بارے میں تو بہت کچھ لکھا گیا، […]

سیاست رنگ بدلتی ہے کیسے کیسے

سیاست رنگ بدلتی ہے کیسے کیسے

سیاست کے رنگ بھی بڑے عجیب ہوتے ہیں ۔کبھی دشمنوں کو بھی سینے سے لگایا جاتا ہے تو کبھی دوست احباب کی قربانی دی جاتی ہے  ۔کبھی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی بات کی جاتی ہے تو کبھی اداروں کےتقدس کو بحال رکھنے کی باتیں کی جاتی ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ سیاست ایک […]

اعلیٰ تعلیمی سال 2017ء کا ایک جائزہ

اعلیٰ تعلیمی سال 2017ء کا ایک جائزہ

کہتے ہیں کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے اور کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ تعلیمی میدان میں ترقی نہ کر لے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کے حکمران اورمتعلقہ ادارے اس کے بالکل برعکس ہیں۔ ایک ملک جہاں […]

الیکٹرانک فضلے کی غیرقانونی تجارت اور مہلک تلفی

الیکٹرانک فضلے کی غیرقانونی تجارت اور مہلک تلفی

الیکٹرانکس کے شعبے میں ہونے والی ترقی کی بدولت دنیا ایک گلوبل ولیج کی شکل اختیار کر چکی ہے اور نئی ایجادات کی وجہ سے تیز ترین ذرائع ابلاغ نے ایک طرف تو زندگی کے مختلف شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہے تو دوسری طرف کچھ مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔ ان مسائل میں […]

رجب طیب اردوان فرانس کا دورہ کریں گے

رجب طیب اردوان فرانس کا دورہ کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان جمعہ کو فرانس کا دورہ کر یں گے۔ وہ پیرس میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سن 2017 میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں کشیدگی رہی اور اب صدر اردوان نئے سال کے آغاز پر ان تعلقات […]

نئے ویزا ضابطے، 10 لاکھ افراد کی ’امریکا بدری‘ کا خدشہ

نئے ویزا ضابطے، 10 لاکھ افراد کی ’امریکا بدری‘ کا خدشہ

امریکا میں ایچ ون بی ویزا کے ضابطوں میں تبدیلی کے باعث 10 لاکھ افراد کو امریکا بدر کرنے کا خطرہ ہے جو گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دس لاکھ افراد میں بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے۔ ایک سوفٹ ویئر باڈی کا کہنا ہے کہ اس طرح نقصان دونوں […]

اتر پردیش حکومت کے مدارس مخالف اقدامات

اتر پردیش حکومت کے مدارس مخالف اقدامات

بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیر اقلیتی امور نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے 2300 مدرسے حکومت کے معیار پر پورے نہیں اترتے لہٰذا انہیں جعلی قرار دیا جائے گا۔ اترپردیش میں 16808 مدرسے رجسٹرڈ ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ یوگی نے حکم دیا تھا کہ مسلم مدرسے تمام ہندو تہواروں کو منائیں گے اور چھٹیاں […]

بھارت میں نسلی فسادات 18شہروں تک پہنچ گئے

بھارت میں نسلی فسادات 18شہروں تک پہنچ گئے

بھارت کے مغربی صوبے مہاراشٹر میں دو سو سال قبل پیش آئے ایک واقعے کی یاد منانے پر ’نچلی اور اعلیٰ ذات کے ہندوؤں‘ کے درمیان جھڑپوں کے بعد تشدد کا سلسلہ تقریباً اٹھارہ شہروں تک پھیل گیا ہے۔ پونےشہر سے شروع ہونے والے تشدد کی وجہ سے مہاراشٹر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے […]

نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کا کام 28 فروری تک مکمل ہو جائے گا

نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کا کام 28 فروری تک مکمل ہو جائے گا

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا، عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل 15 جنوری سے شروع ہوگا جسے 28 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا، اعتراضات 5 مارچ سے 3 اپریل تک سنے جا ئیں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے […]

گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر کاشت کاروں کا دھرنا جاری

گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر کاشت کاروں کا دھرنا جاری

گنے کی مقررہ قیمت نہ ملنے پر نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر گنے کے کاشت کاروں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کراچی سے پنجاب ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہورہی ہے۔ شوگرملوں میں کرشنگ سیزن شروع نہ ہونے اور سرکاری نرخوں پر گنے کی خریداری نہ ہونے پر نوابشاہ میں کاشت […]

سی آئی آئی کا تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

سی آئی آئی کا تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ

اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کاکہنا ہے کہ تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاق کو قابل سزا جرم قرار دیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی آئی نے تین طلاق کے معاملے پر اپنی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے،تین […]

مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی

مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی

مردان پولیس نے مشال قتل کیس کے ایک اور ملزم اظہار عرف جونی کو تھانہ صدر کی حدود سے گرفتار کرلیا،ملزم کے پاس سے کلاشنکوف اورایک پستول برآمد ہوئی ہے، مشال قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 58 ہوگئی۔ واضح رہے کہ مشال خان کو ان کے ساتھی طلبہ، یونیورسٹی ملازمین اور بعض دیگر […]

پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر غور کےلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کےجوابی بیانیے پرتفصیلی غور کیاجائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیرخارجہ خواجہ آصف موجودہ صورتحال پر ارکان کو بریفنگ دیں گے۔ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کےمنگل […]

نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کا کام 28 فروری تک مکمل ہوجائے گا

نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کا کام 28 فروری تک مکمل ہوجائے گا

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا، عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل 15 جنوری سے شروع ہو گا جسے 28 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا، اعتراضات 5مارچ سے 3اپریل تک سنے جا ئیں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔اس حوالے سے اسلام آباد […]

پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے اور ایئرپورٹ بند

پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے اور ایئرپورٹ بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا گئی ،لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک موٹروے کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا اور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہواہے۔پنجاب کے میدانی علاقے ایک مرتبہ پھر شدید دھند کی لپیٹ میںہیں، ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے […]

وطن عزیز پر بیٹے قربان کرنیوالوں کو آرمی چیف کا خراج تحسین

وطن عزیز پر بیٹے قربان کرنیوالوں کو آرمی چیف کا خراج تحسین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کے گھر پہنچ گئے، انہیں اور ان کی اہلیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہناتھاکہ پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں ،جس قوم […]

کمزور پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو نقصان ہوگا،مفتاح اسماعیل

کمزور پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو نقصان ہوگا،مفتاح اسماعیل

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو نقصان ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کا مطلب وار آن ٹیرر کو کمزور کرنا ہے،اگر پاکستان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گا تو […]