اسلام آباد (ویب ڈیسک) 2019 کے دوران پیٹرول 23 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 18 روپے 42 پیسے ،لائٹ ڈیزل 7 روپے 15پیسے اورمٹی کا تیل 13روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جنگ کودستیاب اعداد وشمار کے مطابق جنوری سے دسمبر 2019کے دوران پیٹرول90 روپے 97پیسے سے
بڑھ کر 113 روپے 99 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 106 روپے 68پیسے سے بڑھ کر 125 روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہو گیا ، لائٹ ڈیزل 75 روپے 28پیسے سے بڑھ کر 82 روپے 43 پیسے اورمٹی کا تیل 82 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 96 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گیا، جنوری میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 54 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ دسمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 65ڈالر فی بیرل ہوگئی،2019میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد برقرار رہی۔ یاد رہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ،شہر و کینٹ کے سینکڑوں صارفین سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش پرسخت سراپا احتجاج، گھروں میں گیس نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، شہری تندروں سے من مانے نرخوںپرروٹی لینے پر مجبور ،نان بائی بھی غیر اعلانیہ طور پر قیمتوں میں از خود اضافہ کرکے نان 15روپے جبکہ روٹی 12 روپے میں فروخت کرنے لگے دوسری طرف ایل پی جی گیس سلنڈرز من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 35فیصد اضافے کے باوجودگیس ناپید ہے راولپنڈی میںڈبل روڈ،صادق آباد ، گلاس فیکٹری ، چاہ سلطان ، ڈھوک کھبہ، کمیٹی چوک ، آریہ محلہ ، چکلالہ ، رحیم آباد ، خواجہ کارپوریشن ، مبارک لین ، دھاماں سیداں ، ڈھیری حسن آباد، کلمہ چوک سمیت بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش کی جا رہی ہے جبکہ جن علاقوں میں گیس فراہم کی جا رہی ہے ان میں بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ۔