فیصل آباد (یس ڈیسک) وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ 21 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دہشتگردوں میں تفریق ، عدل و انصاف کے منافی ہے۔ تمام جماعتوں کےاتفاق رائے سے اس تفریق کو دور کرنے کے لئے 22 ویں آئینی ترمیم منظور کرائی جائے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں مذاہب اور انبیائے کرام کی توہین ناقابل برداشت ہے، عالمی سطح پر قانون سازی میں اظہارِ رائے کی آزادی کی حدود متعین کی جائیں۔
گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے دوران املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت تمام مدارس کو بدنام کرنے کے بجائے دہشتگردی میں ملوث مدارس کا نام لے۔