لندن …..دنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتاہے، جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کوحیران کردے۔
اب ذرابرطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس ماہر شیف کو ہی دیکھ لیں، جس نے 213پین کیک سے101اعشاریہ8سینٹی میٹر اونچا مینار بنا کراپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔جیمز ہیووڈ نے ان پین کیکز کی تیاری میں14بوری آٹا،700انڈے اور 26پِنٹس دودھ کا استعمال کیا ہے۔