برصغیر کے مجاہد آزادی ،شیر ِمیسور شہید ٹیپو سلطان کادوسو اٹھارہواں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
شیر میسور فتح علی خان کے والد حیدر علی نے جنوبی ہند میں سلطنتِ میسور کے نام سے بڑی سلطنت قائم کی تھی ، وہ برصغیر کی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا آغاز کیا۔
یہ جدوجہد ٹیپوسلطان نے بھی جاری رکھی اور انگریزوں سے زبردست لڑائیاں لڑیں، اپنوں کی غداری کے باعث انگریزوں نے ٹیپو سلطان کو زیر کرلیا۔ 4 مئی 1799 کو ٹیپو سلطان میدان جنگ میں انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئےشہید ہوگئے۔