counter easy hit

اکیس پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی پیرس ٹیکس ورلڈ میں بھرپور انداز سے شرکت

پیرس، 13 فروری:2020 پیرس میں منعقدہ یورپ کی سب سے بڑی ٹیکس ورلڈ نمائش میں پاکستان کی اکیس کمپنیوں نے اپنی معیاری صنعتی مصنوعات کے ساتھ بھرپور انداز سے شرکت کی۔ یہ ٹیکسٹائل نمائش اس ماہ کی 10 تا 13 تک جاری رہے گی۔

پاکستان کی صنعت سے وابستہ معروف بڑی کمپنیاں جن میں نشاط ملز، کوہ نور ملز، کمال لمیٹڈ اور ماسٹر ٹیکسٹائل نے اپنی اعلی اور معیاری منصوعات کے اس نمائش میں سٹال لگائے تاکہ وہ اپنی اعلی اور معیاری مصنوعات کو یورپین ممالک میں متعارف کرواسکیں۔ پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کپڑے، تیارشدہ ملبوسات اور جینز سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کو بھی اس نمائش میں شرکت کرنے کیلئے سہولیات فراہم کیں۔

سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق نے پاکستانی کمپنیوں کو اس اہم نمائش میں اپنی اعلی، معیاری اور منفرد مصنوعات کے ساتھ شرکت کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس طرح کی نمائش میں شرکت سے انہیں اپنے ہم منصبوں سے ملنے، بات چیت کرنے اور اپنی کاروباری منصوعات کو فروغ دینے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ نئے کاروباری طریقہ کار سے بھی روشنائی حاصل ہو سکتی ہے جس سے ہمارے ملک کی صنعت کے کاروبار میں اضافہ ہو گا۔

اس ٹیکس ورلڈ نمائش میں چوبیس ممالک کے 1700 نمائش کنندگان نے شرکت کی اور ایک سو تیرہ ممالک کے 29000 سے زائدشرکت کرنے والے تاجروں، کاروباری افراد اورمصنوعات بنانے والوں کے نمائندوں کو اپنی مصنوعات کی طرف راغب کیا۔

ٹیکس ورلڈ نمائش سال میں دو مرتبہ لگائی جاتی ہے جس کا مقصد بین الاقوامی صنعتی مصنوعات تیار کرنے والے اور پیشہ ورانہ افراد کیلئے اپنی معیاری مصنوعات کو یوپین منڈیوں تک رسائی کیلئے ایک آسان اور مفیدراستہ مہیا کرنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website