پیرس( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ بائیس سالہ شب و روز محنت کے بعد ایسا وقت آتا ہے کہ پورا سسٹم ایک گارڈ فادر سے پاک ہوتا ہے ۔ جو چھپے ہوئے گارڈ فادر ہمارے ملک اور عوام کا خون چوس رہے ہیں اب ان کی باری ہے اور ہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اللہ پاک کی مدد سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کیلئے تاریخی قابل فخر لمحہ ہے جب پہلا گارڈ فادر اس سسٹم سے نکالا گیا ہے انشااللہ ہم اس سسٹم کی تقطیر جاری رکھیں گے۔ اور ایسے ناسور ختم کر کے دم لیں گے۔