سندھ ہائی کورٹ نے بائیس اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
22 Aug provocative speech, granted bail to 11 accused
بائیس اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے گیارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں گلفراز خٹک ،حسن عالم ایڈووکیٹ، محمد فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پرمیڈیا ہاؤسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔