نئی دہلی: بھار ت میں لاپتہ ہونیوالے 22نوجوانوں کے افغانستان میں داعش کے کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارتی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ کیرالہ کے 22 نوجوانوں (جو چند ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے) نے افغانستان میں سرگرم شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ (داعش) میں شمولیت اختیار کرلی ہے اوروہ داعش کے مراکزمیں تربیت حاصل کررہے ہیں۔