counter easy hit

ملکی مفاد ہرچیز پرمقدم،پاک فوج آپریشنل تیاریوں میں مصروف، کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ملکی مفاد ہرچیز پر مقدم ہے، پاک فوج پاکستان سے انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم رہیگی، کسی بھی ممکنہ جارحیت کے مقابلے کیلئے مسلسل آپریشنل تیاریوں کی ضرورت ہے، اس عزم کا اظہار چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت 239ویں کور کمانڈر کانفرنس میں شرکاءنے ملک، خطے اور بارڈرز کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔کور کمانڈرز کانفرنس میں فاٹا میں سیکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کورکمانڈر کانفرنس نے ضم شدہ اضلاع میں اصلاحات پر جلد عملدرآمد کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر بھی غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں امن اور استحکام کا ہونا لازم ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ان میں سے ایک ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ یہ سب ملک سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دی گئی قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیں گے،انشااللہ۔ کانفرنس کےشرکا نے ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانےکےعزم کااعادہ کیا اور کہا کہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں امن وترقی متاثرنہیں ہونےدینگے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوابالخصوص ضم فاٹامیں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی جبکہ دشمن کی ہرچال،سازش کوناکام بنانےکیلئےآپریشنل تیاری جاری رکھی جائیں گی۔

239TH, CORE COMMANDER, CONFERENCE, IN, RWP, ANNOUNCED, TO, PROCEED, OPERATIONAL, PREPARATIONS, AGAINST, TERRORISM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website