بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا بھر میں پاکستان کی مخالفت میں اس قدر مصروف ہیں کہ بھارت کے داخلی معاملات میں اپنی نااہلی اُن کو نظر ہی نہیں آتی، اس وقت بھارت میں 24 کروڑ افراد اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یعنی پانچ کروڑ گھر بجلی سے محروم ہیں ۔
بلومبرگ کے مطابق بھارتی الیکشن کے ایک سال بعد کیے گئے آڈٹ سے پتا چلا کہ بھارت میں ساڑھے 18 ہزار گائوں بجلی سے قطعی محروم ہیں، تب سے اب تک مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اُن ساڑھے 18 ہزار میں سے ایک تہائی گائوں کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔یہاں بھی مودی حکومت کا جھوٹ کھل گیا کیونکہ ان ایک تہائی گائوں میں اکثریت ایسے علاقوں کی ہے جہاں صرف 10 فیصد گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے، بقیہ 90 فیصد اب بھی اندھیروں میں گُم ہیں۔