counter easy hit

سعودیہ سے پاکستانیوں کی واپسی میں تیزی، 24ہزار پاکستانی چند دنوں میں پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سعودی عرب سے قومی ائرلائن کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے دو دنوں میں ریاض اوردمام سے قومی ائیرلائن کی چھ پروازوں سے مزید ایک ہزار سے زاہد پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔پاکستانی قونصلیٹ اور سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واپسی کے خواہشمند زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو شارٹ ویزے پر مملکت میں موجود تھے۔سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے ہر ہفتے چار سے پانچ پروازیں شروع کی ہیں ۔ ۔ سفارتخانہ پاکستان ریاض کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کے مطابق یکم مئی سے بدھ 08جولائی تک ریاض، جدہ اور دمام سے 122 خصوصی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ اس دورن ریاض اور دمام سے 65 جبکہ جدہ اور مدینہ منورہ سے 57 خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق اسلام آباد کےلیے چلائی گئی 35 پروازوں سے سات ہزار 608 ،لاہور کے لیے 29 پروازوں سے چھ ہزار 898 ، ملتان کے لیے انیس پروازوں سےتین ہزار370، پشاور کے لیے پندرہ پروازوں سے دو ہزار540 ، کراچی کے لیے چودہ پروازوں سے دو ہزار 844 ، فیصل آباد کے لیے چھ پروازوں سے 840،سیالکوٹ کےلیے پانچ پروازوں سے700 مسافر واپس گئے ہیں۔ سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکےتھے۔ واضح رہے کہ جون کے وسط تک قونصلیٹ اور سفا رتخانہ انہیں ہینڈل کرتا رہا ہے۔ اس کے بعد سے خصوصی پروازیں اوپن کردی گئی ہیں ۔ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق چونکہ فلائٹس کم تھیں اس لیے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website