counter easy hit

کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے 248 پولیس اہلکار مارے گئے

کراچی میں 1992 سے 1996 کے دوران آپریشن میں حصہ لینے والے تقریباً دوسواڑتالیس پولیس اہلکار مارے گئے ۔ صرف چھ قاتلوں کو سزا سنائی گئی ۔

سینئرصحافی انصارعباسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں تین سواٹھتر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ان میں سے ایک سواکیس مقدمات میں چالان جمع کرائے گئے اورصرف چھ مقدمات میں قاتلوں کو سزا سنائی گئی ۔پچپن ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ ساٹھ کے خلاف اب بھی مقدمات زیر سماعت ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1995 سے 2016 تک تقریبا ًایک ہزار چارسواٹھاسی پولیس اہلکار کراچی میں قتل کیے گئے۔ سب سے زیادہ دوسواکسٹھ پولیس اہلکار 1995 میں قتل ہوئے ۔ سن 2012، 2013اور 2014 میں بالترتیب ایک سو تیئس،ایک سوپینسٹھ اورایک سوچھتیس پولیس اہلکاروں کا قتل ہوا۔ رینجرز کی قیادت میں ہونے والا آپریشن کراچی پولیس کے لیے بھی نعمت بنا کیونکہ 2015 اور 2016 میں کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں نمایاں کمی آگئی ۔ سن 2016 میں صرف انتیس جبکہ 2015 میں سڑسٹھ پولیس اہلکارقتل ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website